رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے دار الحکومت تہران کے امام جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبے میں جو سیکڑوں نماز گزاروں کی شرکت میں مصلائے تہران میں منعقد ہوئی، امریکا اور اس اتحادیوں کو غیر قابل اعتماد جانا ۔
انہوں نے صوبہ صلاح الدین میں داعش کے خلاف عراقی فوج کی حالیہ کامیابیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے امید ظاہر کی: عراقی فوج اور رضا کار فورس کی پیشقدمی داعش دہشت گرد گروہ کی مکمل نابودی تک جاری رہے گی ۔
تہران کے امام جمعہ نے یہ کہتے ہوئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، دہشت گرد گروہوں سے مقابلے میں ہمیشہ عراق کی حکومت اور عوام کے ساتھ رہا ہے اور رہے گا اور اس ملک کی فوج کی مشاورت کررہا ہے کہا: ایران نے دہشت گردی سے مقابلے میں ایسے وقت میں عراق کی مدد کی جب استکباری طاقتوں نے عراق کی مدد کی امداد سے گریز کیا تھا ۔
انہوں نے عراقی فوج اور عوامی فورس کی پیشقدمی پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان سے درخواست کی: مکمل صبر و حوصلہ کے ساتھ داعش کی جڑوں کے خاتمہ پر آگے بڑھیں کہ یقینا خداوند متعال آپ کی مدد کرے گا اور کامیابی آپ کے قدم چومے گی ۔
تہران کے امام جمعہ نے یہ کہتے ہوئے کہ ایران، تمام ملکوں من جملہ عراق کی ارضی سالمیت کا احترام کرتا ہے کہا: ایران کی مدد کا مقصد یہ ہے کہ عراق کو ٹکڑوں میں بٹنے سے روک سکے ، ہم فقط عراق ہی نہیں بلکہ تمام ملکوں کی سرحدوں کو محترم جانتے ہیں اور اس آسمان کے نیچے فقط ایک حکومت کو جعلی اور غاصب حکومت سمجھتے ہیں کہ وہ غاصب صھیونیت اسرائیل ہے ۔
انہوں نے ایران کی مذاکرات کار ٹیم کی جانب اشارہ کیا اور کہا: رھبر معظم انقلاب اسلامی ایران نے اس ٹیم کی تائید کی ہے اور انہیں امین جانا ہے مگر ان سے خطاب میں کہا کہ کچھ مکار اور چال باز لوگوں سے ہمارا سامنا ہے کہ اگر وہ کامیاب ہوگئے تو کسی عھد و پیمان پر عمل نہیں کریں گے ۔
آیت اللہ خاتمی نے اوباما کی جانب سے پابندیوں میں مزید 20 سال تک کی توسیع کئے جانب کی اشارہ کیا اور کہا: یہ لوگ سیاسی اخلاقیات پر پابند نہیں ہیں ، ہم مذاکرات کے مستقبل سے لاعلم ہیں ، مگر روشن طور پر کہنا چاہتے ہیں کہ ابھی تک ایرانی عوام کامیاب و کامران رہی ہے کیوں کہ اس مذاکرات میں ایران نے امریکا کی مکاری و پیمان شکنی کو پوری دنیا پر اجاگر کردیا ہے ۔
انہوں نے واضح طور پر کہا: اس مذاکرات نے ایک بار پھر حضرت امام خمینی(رہ) کے بیان کو ثابت کردکھایا ہے کہ امریکہ کبھی بھی قابل اعتماد نہیں ہے ، دنیا بخوبی سمجھتی ہے کہ آمریکا کو ہمارے اسلامی نظام سے دشمنی ہے، وہ چاہتے ہیں کہ ایران میں اسلامی نظام ہی نہ رہے مگر اپ تمام بزرگوں نے یہ ثابت کردیکھایا کہ ھرگز تھک والے نہیں اور خداوند متعال کے فضل و کرم سے دشمن تھک چکا ہے ۔