رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری نے عالمی یوم قدس کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے فلسطین کے دفاع کو عالم اسلام و انسانیت کا دفاع جانا ۔
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے زیراہتمام مرکزی آزادی القدس ریلی نمائش چورنگی تا تبت کراچی نکالی گئی، جس میں علمائے کرام اور ہزاروں مرد و خواتین نے شرکت کی ۔
حجت الاسلام جعفری نے اس ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا: دنیا میں عالمی استکباری قوتوں امریکہ، فرانس، روس، برطانیہ نے مسلمانوں اور اسلام کے خلاف سازشیں کی مگر 56 ممالک مل کر بھی قبلہ اول کی آزادی کیلئے کچھ نہیں کرسکے کہا: 1948ء میں غاصب اسرائیلی ریاست کا قیام عمل میں آیا۔ 1967ء میں قبلہ اول پر قبضہ کر لیا گیا، مسلمانوں کو تقسیم کرنے کی بھرپور سازش کی گئی۔
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ 1979ء میں اسلامی انقلاب برپا ہوا اور امام خمینی نے ان استکباری قوتوں کے خوابوں کو چکنا چور کر دیا اور انقلاب کے بعد سب سے پہلے ایران میں موجود اسرائیلی سفارتخانہ کو ختم کرکے فلسطینی عوام کو واپس کردیا کہا: انقلاب اسلامی ایران نے امت مسلمہ کو بیدار کیا اور انہیں اپنے اصل دشمن کی پہچان کروائی ، امام خمینی واحد وہ شخصیت تھی جس نے اس دور میں سب سے پہلے عالمی سامراجی قوتوں کو للکارا اور امت مسلمہ کو امت واحدہ بنانے کی کوششں شروع کی۔
حجت الاسلام جعفری نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ مسلمانوں کی کھوئی ہوئی حمیت کو واپس امام خمینی ہی لائے۔ امام خمینی نے امت مسلمہ کو یہ شعور دیا کے استعماری طاقتوں پر کبھی اعتبار نہ کیا جائے۔ امریکہ اسرائیل سمیت استعماری طاقتوں نے امت مسلمہ کو تقسیم کیا کہا: امام خمینی نے مسلمانوں میں تفریق کے خاتمہ کی بات کی اور یہی وجہ ہے جس کے سبب پوری دنیا میں ملت جعفریہ کا قتل عام کیا جا رہا ہے۔ یمن، بحرین، عراق، مصر، ترکی سمیت مشرق وسطٰی کے خرابی حالات کے براہ راست ذمہ داری امریکہ و اسرائیل پر عائد ہوتی ہے۔
انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ یمن میں عرب ممالک کی جانب سے حملے کرنے والوں نے آج تک اسرائیلی جارحیت کے خلاف اپنا کردار ادا نہیں کیا۔ مظلوم فلسطینی مسلمانوں پر ہونے والے ظلم کے خلاف ایک دفعہ بھی کوئی حملہ نہیں کیا کہا: امریکہ پاکستان، عراق، شام میں دہشتگردی پھیلانے والے تکفیری دہشتگردوں کی پشت پناہی کررہا ہے۔ پاکستان کے حکمران آل سعود کے پے رول پر کام کر رہے ہیں، اس ملک میں بسنے والے عوام کے دل اپنے فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔
ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے جنرل سکریٹری نے یہ کہتے ہوئے کہ فلسطین کا دفاع اسلام و انسانیت کا دفاع ہے کہا: انشاء اللہ پاکستانی عوام اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ آزادی فلسطین امت مسلمہ کی مشترکہ کوششوں سے ممکن ہے۔ امریکہ و اسرائیل کے احکامات پر کام کرنے والے مسلم حکمران قبلہ اول کیلئے کچھ نہیں کررہے۔