25 October 2015 - 15:13
News ID: 8599
فونت
رسا نیوز ایجنسی ـ جیکب آباد کے محلہ لاشاری میں نو محرم کے جلوس میں کیا گیا دھماکا خودکش تھا، خودکش جیکٹ میں 4 سے 5 کلو گرام دھماکا خیز مواد اور بال بیرنگز استعمال کئے گئے، جو 3 ایم ایم سائز کے تھے۔
سانحہ جيکب ا?باد


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سانحہ جیکب آباد میں دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے، مبینہ خودکش حملہ آور کے فنگر پرنٹس نادرا کو، جبکہ اعضا اسلام آباد میں ٹیسٹ کیلئے بھجوا دیئے گئے ہیں۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق جیکب آباد کے محلہ لاشاری میں نو محرم کے جلوس میں کیا گیا دھماکا خودکش تھا، خودکش جیکٹ میں 4 سے 5 کلو گرام دھماکا خیز مواد اور بال بیرنگز استعمال کئے گئے، جو 3 ایم ایم سائز کے تھے۔ مبینہ خودکش حملہ آور کے فنگر پرنٹس نادرا کو بھجوائے جا رہے ہیں، جبکہ ڈی این اے کیلئے نمونے اسلام آباد بھجوائے جائیں گے۔

پولیس کو جائے واردات سے ایک پستول بھی ملا تھا، جو خودکش حملہ آور کا تھا، خیال ہے کہ خودکش حملہ آور نے پستول حملے کی ناکامی کی صورت میں خود کو اڑانے کیلئے رکھا تھا، تاہم اس پستول کو بھی فارنزک کیلئے بھجوا دیا گیا ہے۔

سانحہ جیکب آباد کی تحقیقات کیلئے دو مختلف ٹیمیں تشکیل دی ہیں، پہلی ٹیم کی ذمہ داری دھماکے کی تحقیقات کرنا ہوں گی اور دوسری تفتیشی ٹیم جلوس کی سیکیورٹی میں کوتاہی برتنے والوں سے متعلق ذمہ داروں کا تعین کریگی ۔ اور دونوں سے ایک ہفتے کے اندر رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔ 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬