‫‫کیٹیگری‬ :
22 March 2016 - 21:27
News ID: 9191
فونت
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان :
رسا نیوز ایجنسی ـ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا : دہشت گردی کی لعنت کا خاتمہ کرنے کے لئے دنیا کو مل کر کوشش کرنا ہو گی اور دہشت گردوں کی سیاسی، نظریاتی اور مالی امداد کا سلسلہ بند کرانا ہو گا ۔
حسين جابري انصاري


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان حسین جابری انصاری نے اپنے ایک بیان میں برسلز میں دہشت گردانہ بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے مرنے والوں کے لواحقین اور حکومت بیلجیئم سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی ہے ۔

حسین جابری انصاری نے کہا : دنیا کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے پے درپے واقعات سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی پوری دنیا کے لئے خطرہ ہے ۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے بیان کیا : ہر جگہ دہشتگرد کاروائیوں کی تسلسل سے یہی پیغام ملتا ہے کہ انتہا پسندی کے خلاف اور انسداد دہشتگردی کے لئے عالمی عزم اور تعاون ناگزیر ہے ۔

انہوں نے کہا : دہشت گردی کی لعنت کا خاتمہ کرنے کے لئے دنیا کو مل کر کوشش کرنا ہو گی اور دہشت گردوں کی سیاسی، نظریاتی اور مالی امداد کا سلسلہ بند کرانا ہو گا ۔

قابل ذکر ہے کہ بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں ہونے والے پے درپے بم دھماکوں میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق پیتیس افراد ہلاک اور سو کے قریب زخمی ہوئے ہیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬