عرب لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل :
رسا نیوز ایجنسی ـ عرب لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل نے کہا : عرب لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ عربوں کو چاہئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو اپنا دشمن نہ سمجھیں۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عرب لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل عمر موسی نے قاہرہ میں ایک بیان میں کہا : اسلامی جمہوریہ ایران، عرب ممالک کا دشمن نہیں ہے اور ان ممالک کو چاہئے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کریں۔
انہوں نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : تاریخی دشمنی عربوں اور اسرائیل کے درمیان پائی جاتی ہے اور اسرائیل ہی عربوں کا دشمن ہے اس لئے عرب ممالک کو چاہئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو اپنا دشمن نہ سمجھیں اور اس کے ساتھ مذاکرات کریں۔
عرب لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل نے ثالثی کی حیثیت سے عمان کی کوششوں کی قدردانی کرتے ہوئے کہا : عمان، خلیج فارس کے علاقے میں قیام امن کے سلسلے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اس رو سے وہ علاقے کا ایک ایسا اہم عرب ملک شمار ہوتا ہے جو اپنے پڑوس کی صورت حال کو بخوبی سمجھتا ہے۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے