05 April 2016 - 16:22
News ID: 9228
فونت
حجت الاسلام عارف واحدی :
رسا نیوز ایجنسی ـ شیعہ علماء کونسل پاکستان کی طرف سے گلگت بلتستان اور صوبہ کے پی کے میں بارشوں سے حالیہ جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار ۔
حجت الاسلام عارف واحدي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے صوبہ خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے بیان کیا : اس ہنگامی صورت حال میں جہاں کے پی کے اور گلگت بلتستان کی حکومتوں کو اپنی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہنگامی اقدامات اٹھانا چاہئیں وہیں وفاقی حکومت کو بھی اپنے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے متاثرین کی داد رسی کرنی چاہیے۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل نے کہا : صوبائی حکومتوں کے ساتھ وفاقی حکومت کو بھی ہنگامی اقدامات اٹھانے چاہیں اور کارکنان امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

انہوں نے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے کارکنوں کو بھی ہدایت دی ہے کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی کے حکم کے مطابق امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور متاثرہ بھائیوں کی بھرپور ڈھارس بندھاتے ہوئے مدد کریں۔

دوسری جانب اسی سلسلے میں حجت الاسلام عارف واحدی نے اپنی جماعت کے گلگت بلتستان اسمبلی میں منتخب نمائندوں اور کے پی کے کے پارٹی عہدیداروں سے ٹیلی فونک رابطے کرکے انہیں امدادی سرگرمیوں کی ہدایت کرتے ہوئے کہا : اس مشکل گھڑی میں ہمیں اپنے متاثرہ بھائیوں کی بھرپور امداد کرکے ڈھارس بندھانی چاہئے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬