16 November 2014 - 22:37
News ID: 7482
فونت
رسا نیوز ایجنسی ـ مفتی مصر کے مشاور نے داعش کے سربراہ کی طرف سے شایع کیا گیا پیغام پر رد عمل پیش کرتے ہوئے بیان کیا : دہشت گرد اپنے ماننے والوں کو خلافت کے وہم اور اسیر کی گئی خواتین کے سلسلہ میں وعدہ کے ذریعہ فریب دے رہا ہے ۔
ابراہيم نجم


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ابراہیم نجم نے تاکید کی ہے کہ خداوند عالم مصر کی حمایت کر رہا ہے اور جس طرح سے مصر میں مغلوں کا کام تمام ہوا ہے ، دہشت گرد گروہ کی ہلاکت بھی خداوند عالم کی اجازت سے مصریوں کے ہاتھوں سے انجام پائے گا ۔

نجم نے تاکید کی : دہشت گردوں نے اپنے ماننے والوں کو وعدے کے ذریعہ جیسے خلافت کی وہم اور یا وہ خواتین جو اسیر کی جاتی ہیں ان سے استفادہ کا فریب دیتے ہیں اور داعش کے سربراہ ابوبکر بغدادی کی طرف سے جو آڈیو فائیل شایع کی گئی ہے اس میں جہاد کے سلسلہ میں آیات اور احادیث کی غلط تاویل کی گئی ہے ۔

انہوں نے داعش کی طرف سے وحشیانہ حملہ کی تنقید کرتے ہوئے بیان کیا : یہ گمراہ گروہ بے گناہوں کا خون بہانے اور آبرو ریزی کا عاشق ہے اور جہاد کے سلسلہ کے آیات کو غلط فہم و بیماری جیسے تفسیر اور اپنے مایوسانہ کوشش کے ذریعہ یہ کوشش کر رہا ہے کہ اپنے جرائم کو شریعت کا لباس پہنا کر غیر مسلمانوں کو اسلام کے سلسلہ میں بد بین و متنفر کرے اور اس کی یہ حرکت عالم اسلام کے خلاف حنگ کا سبب ہو رہا ہے ، اس طرح اسلام کو ان لوگوں کے ذریعہ جتنا نقصان پہوچ رہا ہے دشمنوں کی طرف سے بھی اتنا نقصان نہیں ہو رہا ہے ۔

مصر کے اس ذمہ دار نے بیان کیا کہ اس طرح دہشت گردوں کی کوشش ہے کہ اپنی میدانی طاقت و فنون کے ذریعہ عوام کو وہم میں گرفتار کرے اور اس طرح ان کو جہاد اور خداوند عالم کی شریعت کو نافذ کرنے کے لئے جہاد کرنے پر اکسائے حالانکہ ان کا یہ فعل دہشت گردی اور خداوند عالم کے کلام کو تحریف کرنے کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬