11 March 2015 - 15:46
News ID: 7902
فونت
جے ایس او طالبات پاکستان:
رسا نیوز ایجنسی - جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی مرکزی آرگنائزر سیدہ سدرہ نقوی نے یہ کہتے ہوئے کہ دینی مدارس کی طالبات قوم کی روحانی مربی اور ہمارا سرمایہ افتخار ہیں کہا: کالجز اور یونیورسٹیز کی طالبات دیگر علوم پہ دسترس حاصل کر کے ملت تشیع کے استحکام کا باعث بنتی ہیں ۔
جے ايس او طالبات پاکستان

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی مرکزی آرگنائزر سیدہ سدرہ نقوی نے ملتان کے مختلف علاقے جامعہ فاطمۃ الزھراؑء شیعہ میانی ملتان ، قذافی چوک قیصر آباد یونٹ ، جامعہ خدیجۃ الکبریٰ پیراں غائب ، محلہ جھک اندرون پاک گیٹ ، وی آئی پی کالونی سورج میانی ملتان کے دورہ جات کئے اور تنظیمی نشستوں اور سمینارز میں شرکت و خطاب کیا ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ دینی مدارس کی طالبات ہمارا سرمایہ افتخار ہیں یہ معلمات بن کر قوم کی روحانی تربیت کرتی ہیں اسی طرح کالجز اور یونیورسٹیز کی طالبات دیگر علوم پہ دسترس حاصل کر کے ملت تشیع کے استحکام کا باعث بنتی ہیں کہا: قائد محترم کے حکم اور وقت کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے دینی و دنیاوی تعلیم حاصل کرنے والی خواہران کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر کے ان سے استفادہ حاصل کیا جائے اور دختران ملت جعفریہ کی تربیت و کردارسازی کرتے ہوئے ان کو زینبی کردار ادا کرنے لے لئے تیار کیا جائے ۔


نقوی نے ڈویژنل آرگنائزر فیصل آباد شجعیہ زھرا علوی اور ڈویژنل آرگنائزر ملتان مہک رباب کے ہمراہ سید تقی شاہ سے ملاقات کی اورانھیں جے ایس او طالبات پاکستان کی تنظیمی صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے ان سے رہنمائی لی ۔
سید تقی شاہ نے بھی

ان کی تنظیمی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے ان کے لئے نیک تمنائوں کا اظھار کیا اور ان کی کامیابی دعائیں کی ۔


دوسری جانب جے ایس او طالبات پاکستان کی مرکزی آرگنائزر سیدہ سدرہ نقوی نے ڈسٹرکٹ ویسٹ کراچی کے مختلف علاقے نصرت بھٹو کالونی ، میانوالی کالونی ، ایرانی کیمپ اور قصبہ کالونی کے دورہ جات کئے اور وہاں منعقد پروگراموں میں خطاب کیا ۔


انہوں نے نمائندہ ولایت فقیہ حجت الاسلام والمسلمین سید ساجد علی نقوی کی قیادت کے ساتھ منسلک رہنے کے فوائد اور ضرورت پرزور دیتے ہوئے کہا: وقت کی ضرورت ہے کہ طالبات کو ایک  ایسے پلیٹ فارم پر جمع کیا جائے جس کی رہنمائی کرنے والی ایسی شخصیت ہو جو پاکستان کے حالات سے سب سے زیادہ آشنا اور سیاسی بصیرت رکھنے والی ہو ۔


نقوی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اس وقت قائد ملت جعفریہ پاکستان ایک حقیقی مربی و رہنما کا کردار ادا کر رہے ہیں لہذا ہمیں مرد مومن، مرد حق حجت الاسلام والمسلمین سید ساجد علی نقوی کے ساتھ متمسک رہتے ہوئے انکی قیادت سے بھرپور فائدہ اٹھاناچا ہئے۔


مرکزی آرگنائزر نے ڈویژنل آرگنائزر فیصل آباد شجیعہ زھرا علوی اور آرگنائزر  ویسٹ ڈسٹرکٹ کراچی  اسماء زھرا زیدی کی ہمراہی میں ان علاقوں میں جے ایس او طالبات پاکستان کی یونٹ سازی کی ، یونٹ آرگنائزر نامزد کیا اور طالبات کو تنظیم کے اغراض و مقاصد کے حوالے سے رہنمائی کیا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬