07 January 2014 - 16:07
News ID: 6300
فونت
مصر کے دار الافتا نے تاکید کی ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ مصر کے دار الافتا نے تاکید کی ہے کہ خود کوش حملہ اور دہشت گردی شرع مقدس اسلام کے نظریہ کے مطابق حرام ہے اور اس عمل کا دین اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔
مصر کے دار الافتا


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مصر کے دار الافتا نے اپنے نئے فتوا میں تاکید کی ہے کہ خود کش حملہ اور دہشت گرادانہ دھماکے جو بے گناہ مسلمانوں اور غیر مسلمانوں کے قتل کا سبب ہوتا ہے یہ عمل گناہ کبیرہ میں سے ہے اور حرام شرعی ہے ۔

اس فتوے میں تاکید ہوئی ہے کہ شرع مقدس اسلام انسان کے خون کا احترام کرتا ہے اور انسان کا نا حق خون کرنے کی شدید ممانعت کی ہے یہاں تک کہ دشمنوں کے ساتھ جنگ میں خواتین ، بچے ، عمر رسیدہ و معذور افراد جو جنگ میں شریک نہیں ہیں ان کو قتل کرنا بھی غیر قانونی جانا ہے ۔

مصر کے دار الافتا نے خود کش حملہ کے سلسلہ میں اور غیر حقیقی مقصد کے لئے دھماکے کی نیز تاکید کی ہے : جو لوگ خود کے موت کا سبب بنتے ہیں تا کہ دوسروں کو قتل کر سکیں وہ دین اسلام کے ایک واجبات یعنی اپنے جان کی حفاظت کے خلاف عمل کرتے ہیں جس کی وجہ سے وہ گناہ کبیرہ انجام دیتے ہیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬