رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جے ایس او پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سبطین عباس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے : جب سے ہماری کابینہ نے چارج سنبھالا ہے مرکزی صدر ساجد علی ثمر کی زیر نگرانی طلباء کی فلاح و بہبود اور پاکستان میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے بہت سے اقدام کیے گئے ہیں ۔
انہوں نے وضاحت کی : اس سلسلے میں ہم نے وعدہ کیا تھا کہ ہم تمام ممبران کا کمپیوٹرائزڈ ڈیٹا اکٹھے کریں گی۔ اب وہ وقت آ گیا ہے کہ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے ملک بھر میں اپنے تمام ممبران کو کمپیوٹرائزڈ ممبر شپ کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے مرکزی جنرل سیکرٹری سبطین عباس نے کہا : بہت جلد تمام ڈویژنز تک رجسٹریشن فارم پہنچا دئیے جائیں گے۔ اس تمام عمل کے لیے صوبائی آرگنائزرزکو اپنے اپنے صوبے میں نگران مقرر کیا گیا ہے۔مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ فارم مرکز کو ملنے کے بعد ایک ماہ کے اندر اندر رجسٹریشن کارڈ ممبر کو ایشو کر دیا جائے ۔اس سلسلے میں تمام ڈویژنل صدور کو لیٹر جاری کر دیا گیا ہے ۔