رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس اعلاء اسلامی عراق کے سربراہ ، حجت الاسلام و المسلمین سید عمار حکیم نے گذشته روز مسجد امام موسی الکاظم (ع) میں پارلیمنٹ الیکشن میں شرکت نہ کرنے کے سلسلے میں عوام متنبہ کرتے ہوئے کہا : ووٹینگ پولینگ پراپ کا حاضر نہ ہونا مفاد پرست افراد کی توانائی میں اضافے کا سبب ہوگا فقط اپکا حضور ہی دشمنوں کی طاقت کو کم کرسکتا ہے .
انہوں نے مزید کہا: سبھی هوشیاررہےکہ وہ لوگ جو اسوقت عراقی نظام کو نہی مانتے انکے دلوں میں شک نہ ڈالیں .
سید عمار حکیم نے ایلیکشن ناروں کے سلسلے میں کہا : سیاسی گروپ ایسے نعروں کو سر دیں جسے انجام دے سکتے ہیں اور ملک کے قانون کے مطابق ہو ، جھوٹے نعروں کے اجتناب کریں .
مجلس اعلاء اسلامی عراق کے سربراہ نے نئے نظام کو ازادی اورڈموکراسی کا نظام بتاتے ہوئےمزید کہا : صدام کے سرنگون ہونے کے بعد عراق کے سیاسی نظام نے عوام کوازادی ، کرامت ھدیہ کیا ہے اپ اس حقیقت سے چشم پوشی نہ کریں .