10 June 2014 - 15:15
News ID: 6873
فونت
حزب اللہ لبنان کے سینئر رکن:
رسا نیوز ایجنسی - حزب الله لبنان کی عدالت شرعی کونسل کے سربراہ نے خبر دی کہ شام کے بحران کو حل کرنے کیلئے آمریکا نے حزب الله لبنان سے وساطت کی درخواست کی ہے ۔
حجت الاسلام محمد يزبک

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب الله لبنان کی عدالت شرعی کونسل کے سربراہ حجت الاسلام محمد یزبک نے گذشتہ روز لبنان کے علاقہ ہرمل میں ہونے والے ایک پروگرام میں شام میں ہونے والے الیکشن کے وقت امریکی وزیر خارجہ کے سفر بیروت کی جانب اشارہ کیا اور کہا: شامی الیکشن کے نتائج کا جائزہ لینے کی غرض سے جان کیری نے بیروت کا سفر کیا ، شام میں تکفیری اور امریکی پروجیکٹ کے مقابل استقامت کی پیروزی علاقہ میں امریکی حکام کی موجودگی کا سبب ہے ۔


انہوں نے مزید کہا: امریکی مطالبات کی تکمیل میں 14 مارچ پارٹی کی ناکامی کے بعد امریکا نے حزب اللہ سے درخواست کی کہ شام کے معاملات کو حل کرنے میں ان کی مدد کریں ، وہ بحران کا جس کا راہ حل فقط سیاسی ہے نظامی نہیں ۔


حجت الاسلام یزبک نے لبنان کے داخلی مسائل کا تجزیہ کرتے ہوئے کہا: حکمراں پوری کوشش کریں تاکہ ملک کے مسائل و مشکلات عوام ، ملازمین ، مزدوروں نیز طلباء و اسٹوڈنٹس کی زندگی پر اثر انداز نہ ہو ۔


انہوں ںے مزید کہا: سبھی اپنے دوش پر گورمنٹ اور اداورں کی حفاظت کی ذ٘مہ داری لیں ، لبنان کو ایسے صدر جمھوریہ کی ضرورت ہے جو عوام کے خون ، ملک کے استقلال اور وطن کے دفاع کی توانائی رکھتا ہو ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬