04 August 2014 - 05:43
News ID: 7096
فونت
شہید عارف حسینی کی برسی پر قائد ملت جعفریہ کا پیغام؛
رسا نیوز ایجنسی ـ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا : 5 اگست تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جس دن قائد ملت حجت الاسلام عارف حسین الحسینی کو گولیوں کا نشانہ بناکر شہید کردیا گیا ۔
قائد ملت جعفريہ پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے قائد شہید حجت الاسلام سید عارف حسین الحسینی رہ کی 26  ویں برسی کے موقع پر کہا : 5 اگست تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جس دن قائد ملت حجت الاسلام عارف حسین الحسینی کو گولیوں کا نشانہ بناکر شہید کردیا گیا ۔

اگرچہ حجت الاسلام حسینی رہ کا حوالہ مذہبی تھا لیکن انہوں نے ایک نئی سوچ اور فکر دی اور نئی طرح ڈالی انہوں نے مظلوموں اور محکوموں کے لئے آواز بلند کی اور اتحاد و وحدت کے لئے گرانقدر خدمات سرانجام دیں۔ ہم آج بھی اسی فکر سے الہام لیتے ہوئے تمام تر مشکلات و مصائب کے باوجود  جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں  اور اعلی و پاکیزہ اہداف کی خاطر وجود میں آنے والا یہ کارواں رواں دواں ہے۔

اس موقع پر لاہور اور ملتان سمیت دیگر مقامات پرعلمائے کرام، عمائدین قوم، عہدیداران و کارکنان اور جے ایس او اور جعفریہ یوتھ کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے حجت الاسلام ساجد نقوی نے تاکید کی : قائد شہید حجت الاسلام عارف الحسینی کی شخصیت پاکستان میں وحدت امت اور اتحاد بین المسلمین کی علامت تھی ۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان نے وضاحت کی : پاکستان میں فرقہ وارانہ تعصبات ، مسلکی اختلافات جیسے مسائل موجود تھے تاہم دور حاضر میں انتہاپسندی، شدت پسندی ، جنونیت اور دہشت گردی جیسے سنگین مسائل کا ملک کو سامنا ہے ۔ ان مسائل کے حل کے لئے حجت الاسلام حسینی نے اتحاد و وحدت اور صبر و حکمت کا راستہ اختیار کیا تھا ہم بھی ان کے راستے پر قائم ہیں اور ہزارہا قربانیاں دے کر بھی ہم نے اتحاد و اخوت کی راہ کو ترک نہیں کیا کیونکہ اتحاد امت قرآنی و نبوی فریضہ ہے  جس پرہم مسلسل ہم عمل پیرا ہیں۔

انہوں نے مزید کہا : حجت الاسلام عارف الحسینی نے جہاں پاکستان کے داخلی بحرانوں کے حوالے سے پاکستانی عوام کی رہنمائی کی وہاں عالمی سطح پر موجود بحرانوں اور عالم اسلام کو درپیش مسائل کے حوالے سے بہترین موقف پیش کیا اور اس موقف کی روشنی میں عملی کردار ادا کیا۔ انہوں نے آمریت کی شکل میں پاکستان پر کئے جانے والے تسلط کو چیلنج کیا اور ملک کو جمہوریت کے راستے پر ڈالنے کے لیے جمہوری قوتوں کا بھرپور ساتھ دیا۔

حجت الاسلام ساجد نقوی نے بیان کیا : مسلم ممالک پر استعماری اور سامراجی طاقتوں کے مظالم ، تسلط اور تجاوز کے خلاف حجت الاسلام عارف الحسینی کی جدوجہد پاکستان کی تاریخ کا ایک ناقابل فراموش حصہ ہے آپ نے قبلہ اول اور فلسطین پر اسرائیلی تسلط اور ناجائز قبضے اور افغانستان پر روسی جارحیت کے خلاف بھرپور احتجاج کیا اور پاکستان کی دوسری دینی و سیاسی جماعتوں کو بھی اپنے موقف کا حامی بنایا۔ جبکہ پاکستان کے خلاف عالمی سطح پر ہونے والی سازشوں اور پاکستان میں بیرونی قوتوں کی مداخلت اور سپر پاور کی خفیہ سازشوں سے پردہ چاک کرنے کا سہرا بھی حجت الاسلام عارف حسینی کے سر ہے۔ 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬