04 August 2014 - 05:43
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 7097
فونت
حجت الاسلام ناصر عباس جعفری :
رسا نیوز ایجنسی ـ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ نے کہا : ایم ڈبلیو ایم پاکستان کی سنٹرل اور صوبائی کابینہ کے اجلاس میں انقلاب مارچ کی بھرپور حمایت اور کلیدی کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
راجہ ناصر عباس جعفري


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام ناصر عباس جعفری نے کہا : ایم ڈبلیو ایم پاکستان کی سنٹرل اور صوبائی کابینہ کے اجلاس میں انقلاب مارچ کی بھرپور حمایت اور کلیدی کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یوم شہداء میں بھرپور شرکت کرکے مظلوموں کیساتھ مکمل اظہار یکجہتی کریں گے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام ناصر عباس جعفری نے بیان کیا : ملک پر قابض ان حکمرانوں نے عوام کو استحصالی نطام کے سوا کچھ نہیں دیا، اپوزیشن جماعتوں کے اصلاحی ایجنڈے میں پاکستان کے 66 سالوں سے آئینی حقوق سے محروم عوام کو مکمل آئینی حقوق دینے کی شق شامل کروائی ہے، جو پاکستان کی تاریخ میں گلگت بلتستان کے عوام کے حق میں قومی جماعتوں کی پہلی آواز ہے، پاکستان کے عوام نے ان حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں کو مسترد کر دیا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ نے کہا : ان حکمرانوں کی آمرانہ پالیسیوں نے جمہوری اقدار کو داغ دار کر دیا ہے۔ ماڈل ٹاوُن کے شہداء ہمارے شہداء ہیں، ہم ان کے بے گناہ خون کو رائیگاں نہیں جانے دینگے۔

حجت الاسلام ناصر عباس جعفری نے مزید تاکید کرتے ہوئے کہا : احتجاج، جلسے جلوس اور ریلیاں عوام کا جمہوری حق ہے اور حکمرانوں نے عوام کو ہراساں کرکے حالات خراب کرنے کی کوشش کی تو اس کے نتیجے میں پیش آنے والے واقعات اور ملک بھر سے آنے والے ردعمل کے ذمہ دار حکمران ہی ہونگے، مجلس وحدت مسلمین کی یہ خواہش ہیں کہ تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہو کر اس نظام کیخلاف نکلیں، تاہم ان اقتدار پر قابض لیٹروں کیخلاف ہم میداں خالی نہیں چھوڑیں گے، پاکستان کو حقیقی قائد کا پاکستان بنانے میں ہم بھرپور کردار ادا کریں گے۔
 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬