02 October 2014 - 15:25
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 7331
فونت
حجت الاسلام شہنشاہ حسین نقوی:
رسا نیوز ایجنسی - پاکستان کے مشھور شیعہ عالم دین حجت الاسلام شہنشاہ حسین نقوی نے پریش کانفرنس میں کہا: محرم الحرام سے قبل راولپنڈی کا حالیہ سانحہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے ۔
حجت الاسلام سيد شہنشاہ نقوي


 رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ۔ کراچی کی موجودہ کشیدہ صورتحال پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی کی جانب سے ہنگامی پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما حجت الاسلام سید شہنشاہ حسین نقوی، شیعہ علماء کونسل کراچی کے ڈویژنل صدر حجت الاسلام جعفر سبحانی، شیعہ علماء کونسل کراچی کے رہنما عابد عرفانی، روح اللہ اور کرم الدین وزیری و دیگر علماء کرام نے شرکت کی ۔


حجت الاسلام شہنشاہ حسین نقوی پاک محرم ہال میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا: دھرنوں اور عوامی طاقت سے مرعوب ہوکر قاتلوں کو رہا کرنا اور افسران کو معطل کرنا سندھ حکومت کی نااہلی اور بزدلی ہے ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ اگر عوامی طاقت کے اظہار کے ذریعے حکومت پر دباؤ ڈالا جاتا ہے تو ہم بھی اس کے لئے تیار ہیں تاکہ قاتل رہا نہ ہوں کہا: قانون نافذ کرنے والے ادارے کراچی کو دہشت گردوں سے نجات دلائیں اور آپریشن ضرب عضب کا دائرہ کراچی تک وسیع کرکے قاتلوں کے خلاف بے رحم آپریشن کیا جائے۔


شیعہ علماء کونسل کے رہنماؤں نے دھرنوں اور عوامی طاقت سے مرعوب ہوکر قاتلوں کو رہا کرنا اور افسران کو معطل کرنا سندھ حکومت کی نا اہلی اور بزدلی کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا : محرم الحرام سے قبل راولپنڈی کا حالیہ سانحہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے جس کی مذمت کرتے ہیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬