15 October 2014 - 13:53
News ID: 7363
فونت
حجت الاسلام و المسلمین سید حسن نصر‌الله:
رسا نیوز ایجنسی – حزب الله لبنان کے جنرل سکریٹری نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ علاقہ کی تمام تبدیلیوں کے باوجود استقامت لبنان کمزور نہیں ہوئی ہے کہا: تکفیریوں سے مقابلہ حزب اللہ لبنان کی اہم اسٹراٹیجک ہے ۔
حجت الاسلام و المسلمين سيد حسن نصر‌الله


رسا نیوز ایجنسی کی الاخبار نیوز پپیر سے رپورٹ کے مطابق، حزب الله لبنان کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام و المسلمین سید حسن نصر‌الله نے استقامت اسلامی لبنان کے بعض کمانڈروں اور افسروں سے لبنان کے علاقہ «البقاع» میں ملاقات کی ۔


انہوں نے  تکفیریوں اور دھشت گردوں سے مقابلہ حزب اللہ لبنان کی اہم اسٹراٹیجک جانا اور کہا: علاقہ کی تمام تبدیلیوں کے باوجود استقامت لبنان کمزور نہیں ہوئی ہے ۔


حزب الله لبنان کے جنرل سکریٹری نے کہا: القلمون کی مڈ بھیڑ ، جنگ کا پیش خیمہ ہے لھذا اہم اس جنگ میں شامل ہوں گے اور خدا کی عنایت سے کوئی ہمیں شکست نہیں دے سکتا ۔

 

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ تکفیری دشمنوں کے مقابل تسلیم ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے کہا: شھیدوں کی جاںفشانی اور زخمیوں کے درد نے بہت بڑی کامیابی عطا کی ہے ، کیوں کہ موقع اور کامیابیاں دباو اور پابندیوں سے ہی حاصل ہوتے ہیں ، یہ وہی چیز ہے جو انقلاب اسلامی ایران کی پیروزی اور جنوبی لبنان سے بیگانوں کو باہر نکالنے کا سبب ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬