30 November 2014 - 16:31
News ID: 7535
فونت
رسا نیوز ایجنسی – آج اور کل شام کے دار الحکومت دمشق میں «دھشت گردی اور مذھبی شدت پسندی سے مقابلہ» کے عنوان سے عالمی کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔
 صدر جمھوريہ بشار اسد


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وزارت اطلاعات شام نے اپنے بیانیہ میں تاکید کی : دمشق کی محکمہ عدالت و انصاف  30 نومبر اور 1 دسمبر بروز اتوار اور سموار «دھشت گردی اور مذھبی شدت پسندی سے مقابلہ» کے عنوان سے عالمی کانفرنس منعقد کر رہی ہے جس میں دنیا کے 80 ممالک کی شخصتیں شرکت کریں گی  ۔

 

اس رپورٹ کے مطابق، شام کے دار الحکومت دمشق کے ہوٹل میں ہونی والی اس کانفرنس میں عرب ، مغربی ممالک اور امریکا کی معروف شخصیتیں شریک ہو رہی ہیں ۔


دھشت گردی اور قومی حاکمیت، دھشت گردی عالمی حقوق کی نگاہ میں ، دھشت گردی اور مذھبی شدت پسندی اور شام پر یکطرفہ اقتصادی پابندیاں اس عالمی کانفرنس کا موضوع ہیں ۔


اس بیانیہ میں مزید آیا ہے : شام کے صدر جمھوریہ بشار اسد، دھشت گردی سے مقابلہ کے لئے کہ داعش جس کا کھلا مصداق ہے ، عالمی تعاون اور صادقانہ مقابلہ کے درخواست گزار ہیں  ۔  
 

واضح رہے کہ شام، گذشتہ برسوں میں مذھبی دھشت گردی کے بدترین حملوں سے روبرو رہا ہے کہ جو بشار اسد کی قانونی حکومت کو گرانے کی غرض سے عرب اور مغربی ممالک کی ہمراہی میں انجام پا رہا ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬