رسا نیوز ایجنسی کے عراق رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله سید علی سیستانی نے الوفاق اسلامی تنظیم بحرین کے جنرل سیکریٹری شیخ علی سلمان کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔
عراقی پارلیہ مینٹ اسپیکر کے اول سیکریٹری حجت الاسلام شیخ همام حمودی نے اپنے ایک پیغام کے درمیان عراق میں بحرین کے سفیر صلاح المالکی سے الوفاق اسلامی تنظیم بحرین کے جنرل سیکریٹری شیخ علی سلمان کی گرفتاری پر حضرت آیت الله سیستانی کی شدید تشویش کو بیان کیا ۔
مرجع تقلید نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : الوفاق اسلامی تنظیم بحرین کے جنرل سیکریٹری شیخ علی سلمان کی گرفتاری کسی بھی صورت میں بحرین ملک کے مفاد میں نہیں ہے ۔
عراق میں بحرین کے سفیر صلاح المالکی نے وعدہ کیا ہے کہ اس پیغام کو وہ آل خلیفہ حکومت تک پہوچا دینگے ۔
قابل ذکر ہے شیخ علی سلمان کی گرفتاری نے پوری دنیا میں خاص کر مراجع کرام اور پوری دنیا کے حوزات علمیہ کی طرف سے شدید اعتراض کا سبب بنا ہے ۔