10 July 2015 - 13:57
News ID: 8288
فونت
رسا نیوز ایجنسی - ایران میں اسلامی تبلیغات کی کوآرڈینیٹر کونسل نے عالمی یوم القدس کی مناسبت سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تہران سمیت ایران کے سات سو ستّر شہروں اور دنیا کے مختلف ملکوں میں عالمی یوم قدس کے جلوس اور ریلیاں نکالی گئیں ۔
عالمي يوم قدس ريلي

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران میں اسلامی تبلیغات کی کوآرڈینیٹر کونسل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس سال قدس کا عالمی دن، قدس کی آزادی، فلسطینی امنگوں کی حمایت، یمن، شام، بحرین اور عراق کے مظلوم عوام کے خلاف جارحیت پر امت رسول (ص) کے عظیم ردعمل اور صیہونی حکومت کی نسل کشی، جارحیت، نیز داعش دہشت گرد گروہ کی جارحیت کے خلاف آواز بلند کرنے کا دن ہے۔


اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کے سات سو ستّر سے زائد شہروں کے روزہ دار مسلمانوں نے نمازجمعہ سے پہلے منعقد ہونے والے ان مظاہروں میں بھرپور شرکت کرکے عالمی سامراج اور تسلط پسندی کے منھ پر زوردار طمانچہ رسید کیا اور ملت فلسطین کی امنگوں کے ساتھ ایک بار پھر تجدید عہد کیا ۔


دوسری جانب بحرین کی جمعیت الوفاق کے ترجمان نے بھی عالمی یوم القدس کی ریلیوں میں عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل کی ۔


سید طاہر الموسوی نے کہا: بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کی جانب سے ماہ رمضان کے آخری جمعے کو یوم القدس قرار دیئے جانے کے بعد سے بحرین کے عوام نے سخت ترین سیاسی حالات کے باوجود ہمیشہ عالی یوم القدس کی ریلیوں میں شرکت کی ہے ۔


شام کے دارالبعث پریس سینٹر کے ڈائرکٹر عبداللطیف عمران نے قدس اور فلسطین کی حمایت کا مسئلہ، شام اور اسلامی جمہوریہ ایران کی قوموں کے درمیان روابط قائم ہونے کی اہم ترین وجہ بتائی اور کہا: حضرت امام خمینی (رہ) کا یہ اقدام فلسطین کی تاریخ میں ایک گرانبہا اقدام اور صیہونی حکومت پر کاری ضرب ہے ۔ 


پاکستان میں بھی عالمی یوم القدس کی مناسبت سے مختلف شہروں میں نکالی جانے والی ریلیوں میں اس ملک کے روزہ دار نمازیوں نے وسیع پیمانے پر شرکت کی اور عالمی استکبار اور بین الاقوامی صیہونیزم سے اپنی نفرت و بیزاری کا اظہار کیا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬