16 August 2015 - 14:48
News ID: 8382
فونت
بغداد میں دہشت گردانہ بم دھماکہ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکوں میں دسیوں افراد جاں بحق و زخمی ہو گئے ہیں۔
بم دھماکہ


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بغداد کے مشرقی علاقے الحبیبیہ میں گذشتہ روز کئی بم دھماکے ہوئے جن میں سینکڑوں لوگ جاں بحق ہو زخمی ہو گئے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق ان دہشت گردانہ بم دھماکوں میں پچاس سے زیادہ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جو اسپتال میں زیر معالجہ ہیں جن میں کئی زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر عام شہری ہیں۔

اس دھماکہ کے سلسلہ میں عراقی حکام کا نظریہ یہ ہے کہ زمینی جنگ میں دہشت گرد گروہوں کی شکست کے بعد یہ گروہ عراقی عوام میں خوف و ہراس پھیلانے اور ان کو سیکورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کرنے سے روکنے کی غرض سے دہشت گردانہ حملے کر رہے ہیں۔

جب کہ عراقی پولیس نے صوبہ صلاح الدین کے شہر بیجی میں دھماکہ خیز مواد سے بھرے ہوئے دو بلڈوزروں اور مشین گنوں سے لیس تین گاڑیوں کو تباہ کر دیا ہے۔ پولیس کی اس کارروائی میں داعش گروہ کے پندرہ دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

دریں اثنا داعش گروہ نے موصل کے مغرب میں واقع ایک کمیپ میں پندرہ عورتوں کو جہاد النکاح سے انکار کرنے کی بنا پر قتل کر دیا ہے۔

قابل بیان ہے کہ داعش دہشت گرد گروہ نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کم سے کم تیس عورتوں کو جہاد النکاح سے انکار کرنے کی بنا پر قتل کر چکا ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬