25 October 2015 - 15:48
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 8601
فونت
عمران خان :
رسا نیوز ایجنسی ـ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے یوم عاشورہ کی مناسبت سے اپنے ایک بیان میں امام حسین علیہ السلام کی تحریک کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : عدل و انصاف پر مبنی نظام کے قیام کے لئے شہدائے کربلا کی تاریخ سے رہنمائی حاصل کی جائے۔
عمران خان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے یوم عاشورہ کی مناسبت سے اپنے ایک بیان میں امام حسین علیہ السلام کی تحریک کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : وقت آ گیا ہے کہ معاشرے کے تمام طبقات ظلم کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔

عمران خان نے اپنے بیان میں تاکید کی : کربلا میں حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے ساتھیوں نے ظلم کے خلاف جدوجہد کی آفاقی مثال قائم کی ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : عدل و انصاف پر مبنی نظام کے قیام کے لئے شہدائے کربلا کی تاریخ سے رہنمائی حاصل کی جائے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے واقعہ کربلا میں حق کی جیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : واقعہ کربلا سے ثابت ہوتا ہے کہ ریاستی قوت سے نظریات مسخ نہیں کئے جاسکتے، کربلا کے شہداء نے اپنے خون سے حق اور باطل کے درمیان امتیازی لکیر کھینچی۔

عمران خان نے شہدائے کربلا کی ایثار و قربانی کو بیان کرتے ہوئے کہا : شہدائے کربلا کی لازوال قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬