21 December 2014 - 21:55
News ID: 7611
فونت
ایرانی پارلیمینٹ اسپیکر کی شامی صدر سے ملاقات؛
رسا نیوز ایجنسی ـ ایرانی پارلیہ مینٹ کے اسپیکر نے شام کے صدر جمہور سے ملاقات میں بیان کیا : اپنے ملک کے تمام زمین کی حفاظت اور دہشت گردوں سے مقابلہ میں شام حکومت کے اقدامات قابل ستایش ہیں اور بشار اسد بہادر اور با عزم قائد ہیں ۔
بشار اسد و علي لاريجاني


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پارلیہ مینٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے شام کے صدر جمہور سے ملاقات میں اپنے ملک کے تمام زمین کی حفاظت اور دہشت گردوں سے مقابلہ میں شام حکومت کے اقدامات کو قابل ستایش اور بشار اسد کو بہادر اور با عزم قائد جانا ہے ۔

ایران کے پارلیہ مینٹ کے اسپیکر نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : شروع سے ہی ایران اس نتیجہ پر پہوچ چکا تھا کہ شام میں پائی جانے والی تحریک و حادثات اس علاقہ میں دہشت گردی کو فروغ دینے کے مقصد سے انجام دیا جا رہا ہے اس وجہ سے ہم لوگوں نے خود کو شام حکومت اور وہاں کے لوگوں کے ساتھ کر دیا ، اس وجہ سے ایران حکومت شام کے ساتھ اس ملک میں استحکام و سلامتی کے قیام تک تعاون کرنے کو تیار ہے ۔

بشار اسد : ایران اور شام ایک ساتھ مل کر مشکلات کا مقابلہ کیا ہے

اس خبر کے مطابق شام کے صدر جمہور بشار اسد نے ایران وفد کی آمد پر خوش آمدید کہا اور ایران اور شام کے درمیان کے تعلقات کو گہرہ جانا ہے اور بیان کیا : دونوں ممالک مختلف مرحلہ میں ایک دوسرے کے ساتھ رہے ہیں اور مشکلات کے وقت مقابلہ کیا ہے اور دشمنوں اور دہشت گردوں کو ناکام کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔

شام کے صدر جمہور نے دہشت گردی کے خلاف شام حکومت کی کوشش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : اس وقت سب لوگوں پر آشکار ہو چکا ہے کہ شام کی حکومت و عوام وحشی دہشت گردوں کے خلاف ہیں ، دہشت گرد کہ جن کی حمایت کرنے والے طاقت بھی اس وقت ان کے مقابلہ کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔

بشار اسد نے گفت و گو کے اختمامی مراحل میں قائد انقلاب اسلامی اور صدر جمہوریہ اسلامی ایران کو اپنا گرم سلام پہوچانے کی گزارش کی ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬