15 May 2020 - 11:22
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 442733
فونت
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری :
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ حضرت علی ع نے عدل کے اصولوں پر سختی سے عمل کر کے طبقاتی تفریق اور دوہرے معیار کے وجود کا خاتمہ کیا آپ کی اس انفرادیت نے ان لوگوں کو آپ کا دشمن بنا دیا ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری نے یوم علی علیہ السلام کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا ہے امت مسلمہ کو اپنا وقار قائم کرنے کے لیے امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کے طرز زندگی سےاستفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔امیر المومنینؑ نے سازشی گروہوں کو اسلام کے زیریں اصولوں سے شکست دی۔

انہوں نے بیان کیا کہ حضرت علی ع نے عدل کے اصولوں پر سختی سے عمل کر کے طبقاتی تفریق اور دوہرے معیار کے وجود کا خاتمہ کیا آپ کی اس انفرادیت نے ان لوگوں کو آپ کا دشمن بنا دیا جو انصاف پسندی کی بجائے موقع شناسی سے کام لیتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ حضرت علی ع نے اپنی زندگی کو سیرت رسولؐ کا عملی نمونہ بنا کر پیش کیا۔آج امت مسلمہ کے زوال کی بنیادی وجہ اسلام کی بنیادی تعلیمات سے انحراف اور اپنے اسلاف کے طرز عمل سے دوری ہے۔آج کے مسلمان حکمران اصول پسندی کی بجائے مصلحت پسندی کے قائل ہیں یہ وجہ ہے کہ عالمی ایشوز پر جراتمندانہ موقف پیش کرنے کی بجائے بزدلانہ انداز اختیار کر کے قومی وقار کو ہمیشہ ٹھیس پہنچائی گئی ۔

انہوں نے کہا حیدر کرار ّ کی جرات و بہادری کا یہ حال تھا کہ انہیں میدان جنگ میں کبھی زیر نہیں کیا جا سکا۔ سازشیوں نے اپنے آلہ کار کے ذریعے مولا کائنات پر اس وقت وار کیا جب وہ حالت نماز میں تھے۔امت مسلمہ آج بھی انہی سازشوں کا شکار ہے جس کا بروقت درک نہ کیا تو عالم اسلام سنگین نقصانات سے دوچار ہو گا۔

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں
پسندیده خبریں