04 May 2014 - 16:24
News ID: 6725
فونت
حجت الاسلام و المسلمین عمار حکیم:
رسا نیوز ایجنسی - مجلس اعلاء اسلامی عراق کے سربراہ نے آیت اللہ سید محمد باقر حکیم کی شہادت کی برسی کے حوالے سے منعقد ایک پروگرام میں کہا: عراق کی سیاسی پارٹیاں اتحاد و یکجہتی پر قائم رہیں ۔
حجت الاسلام و المسلمين عمار حکيم

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس اعلاء اسلامی عراق کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین سید عمار حکیم نے عراق کے دارالحکومت بغداد میں مجلس اعلاء اسلامی عراق کے سابق سربراہ آیت اللہ سید محمد باقر حکیم کی شہادت کی برسی کے حوالے سے منعقد ایک پروگرام میں عراق میں جلد از جلد قومی حکومت کی تشکیل کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا: عراقی سیاسی پارٹیاں اتحاد و یکجہتی پر قائم رہیں ۔


انہوں ںے یہ بیان کرتے ہوئے کہ عراق اس وقت فیصلہ کن اور تقدیر ساز مرحلے سے گذر رہا ہے جو اس ملک کے مستقبل کو واضح اور روشن کرے گا کہا: عراق میں ایک ماڈرن اور ترقی یافتہ حکومت کے قیام کا امکان موجود ہے۔


حجت الاسلام و المسلمین عمار حکیم نےعراق کے سیاسی گروہوں سے باہمی اتحاد اور ہم آہنگی کے ساتھ ایک قومی حکومت  کی تشکیل میں تیزی لانے کی تاکید کی ۔


واضح رہے کہ عراق کے پارلیمانی انتخابات 30 اپریل 2014 کو کرائے گئے۔


غیر سرکاری نتائج کے مطابق عراق میں ہونے والے عام انتخابات میں اس ملک کے وزیر آعظم نوری المالکی کی قیادت کا حکمراں طبقہ، متحدہ ائینی حکومت گروپ بیشتر صوبوں میں آگے چل رہا ہے ۔ 


حجت الاسلام و المسلمین سید عمار حکیم کی قیادت میں المواطن پارٹی، دوسرے نمبر پر اور الاحرار پارٹی تیسرے مقام پر ہے ۔


عراق میں ابتدائی ووٹوں کی گنتی کے مطابق متحدہ ائینی حکومت گروپ 55 فیصد ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬