19 June 2014 - 17:56
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 6914
فونت
حجت الاسلام عارف واحدی:
رسا نیوز ایجنسی – سرزمین پاکستان کے معروف شیعہ عالم دین نے کہا: بزدلانہ اقدامات سے نہ تو بزرگان دین اور مقدس ہستیوں کے حوالے سے زائرین کے عقیدت و احترام میں کمی لائی جاسکتی ہے اور نہ ہی ان کے شوق زیارت کودبایا جاسکتا ہے ۔
حجت الاسلام عارف حسين واحدي

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سکریٹری حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے پاکستان کے مختلف علماء کرام، اکابرین اور شیعہ علماء کونسل کے عہدیداروں اور اہلکاروں سے گفتگو میں ایف سی بلوچستان اور سیکورٹی فورسز کی جانب سے رکے ہوئے زائرین کے قافلوں کو مناسب سیکورٹی فراہم کرنے پر شکریہ کا اظہار کیا اور ان کی کوششوں کو سراہا ۔


انہوں ںے اس بات کی جانب اشارہ کیا :صوبہ بلوچستان کے صدر سید حسن مبلغ ، صوبائی جنرل سکریٹری لیاقت علی ہزارہ کی انتھک کوششوں اور شب و روز کی جدوجہد اور قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی کی لمحہ بہ لمحہ رہنمائی ،  ہدایات اور سرپرستی کی بدولت گذشتہ کئی روز سے تفتان اور کوئٹہ میں مقامات مقدسہ کی زیارت سے آنے اور جانے والے زائرین کے رکے ہوئے قافلے بخیر و عافیت اپنی منزل مقصود تک پہنچ گئے ۔


حجت الاسلام عارف واحدی نے ایف سی بلوچستان اور سیکورٹی فورسز کی جانب سے رکے ہوئے زائرین کے قافلوں کو مناسب سیکورٹی فراہم کرنے پر شکریہ کا اظہار کیا اور ان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظھار کیا کہ آنے والے دنوں میں بھی یہ سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری رہے گا ۔


انہوں ںے مزید دراخوست کی :مستقبل میں بھی سخت اور فول پروف انتظامات کے ذریعہ زائرین کی سیکورٹی کا انتظام کیا جائے گا اور دہشت گردوں اور قاتلوں کو نشانہ عبرت بنایا جائے گا ۔


سرزمین پاکستان کے معروف شیعہ عالم دین ںے یہ کہتے ہوئے کہ قم المقدسہ ، مشہد مقدس ، کربلا و نجف یا دیگر مقدس مقامات کی زیارت کے لئے پاکستانی زائرین بلا تفریق مذہب و مسلک انتہائی عقیدت و احترام سے پورے سال عازم سفر رہتے ہیں کہا: مٹھی بھر شر پسند عناصر جن کا مذہب و مسلک سے کوئی تعلق نہیں  فقط اور فقط دہشت گردی ان کا مذھب ہے ، کئی سالوں سے ان زائرین کو نشانہ بنارہے ہیں مگر ان پر واضح ہو کہ ایسے بزدلانہ اقدامات سے نہ تو زائرین کی  بزرگان دین اور مقدس ہستیوں کے حوالے سے عقیدت و احترام میں کمی لائی جا سکتی ہے اور نہ ہی ان کے شوق زیارت کودبایا جاسکتا ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬