03 August 2014 - 06:35
News ID: 7090
فونت
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس :
رسا نیوز ایجنسی ـ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ نے کہا : انقلاب مارچ پاکستان پر برسوں سے مسلط خاندانی سیاست وسیاسی فرعونوں کے اقتدار کے خاتمے کا وقت قریب آ پہنچا ہے، اب اس ملک پر عوام کی حکمرانی ہو گی ۔
حجت الاسلام و المسلمين راجہ ناصر عباس جعفري


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ حجت الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری اور چوہدری برادران سے منہاج سیکرٹریٹ پر انقلاب مارچ کے حوالے سے بلائے گئے مشاورتی اجلاس کے بعد صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پنجاب میں صوبائی کابینہ کے اراکین و علما کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا : انقلاب مارچ پاکستان سے بیروزگاری، مہنگائی، لاقانونیت، بدامنی اور سیاسی اشرافیہ کے ہاتھوں یرغمال عوام کے لئے نوید سحر ثابت ہو گا، پاکستان پر برسوں سے مسلط خاندانی سیاست وسیاسی فرعونوں کے اقتدار کے خاتمے کا وقت قریب آ پہنچا ہے، اب اس ملک پر عوام کی حکمرانی ہو گی ۔

انہوں نے کہا : مجلس وحدت مسلمین اس کرپٹ اور استحصالی نظام کیخلاف بھر پور عوامی جدوجہد کریگی، پاکستان کے عوام آج غربت، فاقہ کشی کے ہاتھوں خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیں، دہشت گردوں کے ہاتھوں کراچی سمیت ملک بھر میں لوگوں کے گھر اُجڑ رہے ہیں، طالبان کیخلاف پاک فوج نے ایکشن لیا، حکمران تو دہشت گردوں کے اتحادی تھے، ان نااہل حکمرانوں نے عوام کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے اور ملک کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں گروی رکھا جا رہا ہے، طبقاتی نظام نے سسٹم کو کھوکھلا کر دیا آج پاکستان کے اندر اسی طبقاتی نظام تعلیم کے نتیجہ میں ملک کے اہم اداروں میں اشرافیہ ہی مسلط ہے۔

حجت الاسلام راجہ ناصر عباس نے بیان کیا : اب پاکستانی عوام ملکی سلامتی وبقا اور پاکستان کو دینا کا مثالی ملک بنانے کیلئے جلد ان معاشی قارونوں، سیاسی فرعونوں اور مذہبی بلعم بعوروں کیخلاف علم بغاوت بلند کریں گے اور انشاء اللہ ہم قائد کے پاکستان کو لٹیروں، جاگیرداروں، وڈیروں سے آزاد کرا کر ہی دم لیں گے۔

مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی کابینہ اور پنجاب کے صوبائی شوریٰ کا ہنگامی اجلاس 03 اگست کو لاہور میں طلب کر لیا ہے جس میں انقلاب مارچ کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری نے انقلاب مارچ میں حکومتی رکاوٹ کی صورت میں متنبہ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ پرامن عوام کو اپنی آئینی و قانونی حقوق کی جدو جہد سے روکا گیا تو ملک بھر کی شاہراہوں اور چوراہوں پر دھرنے دیئے جائیں ملک بھر میں عوام پر کسی قسم کی تشدد یا ہراساں کرنے کی صورت میں پیش آنے والے واقعے کی ذمہ دار اس صوبے کی حکومت اور وفاقی حکمران ہونگے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬