04 August 2014 - 05:42
News ID: 7095
فونت
داعش کی حقیقت کا پردہ فاش ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ عراق اور شام میں سرگرم دہشتگرد تنظیم داعش نے ابوبکر البغدادی کی خلافت کو بیت المقدس کی آزادی سے اہم قرار دے دیا ہے ۔
داعش دہشتگرد تنظيم


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عربی دہشتگردوں کی اکثریت پر مشتمل نام نہاد دولت اسلامیہ العراق والشام (داعش) نے ابوبکر البغدادی کی خلافت کو آزادی بیت المقدس کی آزادی سے زیادہ اہم قرار دیتے ہوئے کہا : غیر شرعی افواج کے قبضے سے بغداد اور دمشق کو آزاد کرانے کے بعد مسئلہ فلسطین اور بیت المقدس کی آزدی پر توجہ دی جائے گی۔

داعش نے اعلان کیا ہے : مسلمانوں کیلئے کسی بھی مسئلے سے زیادہ اہم ابوبکر البغدادی کی خلافت اور بیعت کرنا ہے.

دوسری جانب عرب ممالک کے عوام نے داعش کے نظریئے کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش کے اس نظریئے سے واضح ہوگیا ہے کہ داعش دہشتگرد تنظیم کی خلافت امریکہ اور اسرائیل کے منصوبے کے مطابق ہے، جو مسلمانوں کی توجہ بیت المقدس اور مسئلہ فلسطین سے منحرف کرنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ القاعدہ کی مرکزی قیادت کی جانب سے داعش کے اس نظریئے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬