28 August 2014 - 10:22
News ID: 7193
فونت
حجت الاسلام ناصر عباس جعفری :
رسا نیوز ایجنسی ـ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا : عدالت کے فیصلے سے واضح ہوگیا ہے کہ وزیراعلٰی شہباز شریف سانحہ ماڈل ٹاون کے ذمہ دار ہیں۔
حجت الاسلام ناصر عباس جعفري


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام ناصر عباس جعفری نے کہا : عدالت کے فیصلے سے واضح ہوگیا ہے کہ وزیراعلٰی شہباز شریف سانحہ ماڈل ٹاون کے ذمہ دار ہیں۔

انہوں نے وضاحت کی : شہباز شریف کے ایماء پر ماڈل ٹاون میں خون کی ہولی کھیلی گئی، خدا کی لاٹھی بے آواز ہے، انشاءاللہ حکمران اپنے منطقی انجام کو پہنچیں گے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا : اڑتالیس گھنٹے کی ڈیڈ لائن سے پہلے ہی حکمران اپنے انجام سے دوچار ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا: ہمارا پہلے دن سے ہی یہ موقف رہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاون میں ملوث افراد کے خلاف ورثاء کی جانب  سے ایف آئی آر درج کی جائے، لیکن حکمرانوں نے پیسے اور طاقت کے بل بوتے پر یہ کام نہیں ہونے دیا۔ ہم اپنے خون کے آخری قطرے تک ڈاکٹر طاہر القادری کے ساتھ ہیں اور مظلوموں کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬