رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید عراق میں سے حضرت آیت الله سید محمد سعید حکیم نے ملیشیا یونیورسٹیز کے شیعہ اساتذہ کے وفد سے میں ملاقات میں شدت پسندی سے اجتناب اور صلح آمیز گفتگو کی تاکید کی ۔
انہوں نے اس ملاقات پر اپنی خوشی کا اظھار کرتے ہوئے کہ بیان کیا کہ آپ سبھی کی خیر طلب کوششیں یقینا نتیجہ بخش ہوں گی ۔
ملیشیا کے شیعہ استاد زین العابدین نے اس ملاقات میں بیان کیا کہ حرم حضرت امام علی(ع) کی زیارت کے بعد آپ کی ملاقات ہم سبھی اساتذہ کی دلی تمنا تھی ۔
حضرت آیت الله حکیم نے اس کے علاوہ عراق کے دارالحکومت بغداد کے نیکوکار افراد سے ملاقات کی اور انہیں اسراف سے پرھیز کی دعوت دی ۔
انہوں نے مدام عوام کے درمیان حاضر رہنے کی تاکید کی اور کہا: ملک کی موجودہ مشکلات کے پیش نظر ثابت و اجتماعی سرگرمیوں کی خاص اہمیت ہے، یہ سرگرمیاں اگر اختلافات سے دور رہیں تو قوم کے لئے مثبت نتائج کی حامل ہیں ۔