رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی کا پاکستان ، افغانستان، بھارت ، کشمیر ، تاجکستان اور کرغستان میں ںشدید زلزلہ میں جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا : ملک میں زلزلہ کے بعد حاصل ہونے والی اطلاعات افسوس ناک ہیں۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : ملک میں آنے والے بدترین زلزلے کے نقصانات کا جلد از جلد تخمینہ لگایا جائے اور متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کر دی جائیں ناگہانی آفت میں عوام بھی متاثرہ بھائیوں کی داد رسی کےلئے آگے آئیں۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان نے ملک میں آنے والے شدید زلزلہ کے جھٹکوں کے باعث ہونیوالی اموات، عمارتوں کے منہدم ہونے پرمالی نقصان پر افسوس کا اظہا رکرتے ہوئے کہا : اس سلسلے میں وفاقی و صوبائی حکومتوں کو فی الفور طور پر خصوصاً متاثرہ علاقوں کے متاثرین کی امداد کےلئے ہنگامی طور پر ا قدامات کرنے چاہیے۔
انہوں نے عوام پر زور دیتے ہوئے یہ بات کہی : اس ناگہانی آفت میں عوام کو بھی آگے بڑھ کر کردار ادا کرنا چاہیے اور اپنے متاثرہ بھائیوں کی داد رسی کےلئے آگے آنا چاہیے ۔
حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے موجودہ امدادی سرگرمیوں کو بھی مزید تیز کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومین کی بلندی درجات اور زخمیوں کی صحت یابی کےلئے دعا کی ۔