27 October 2015 - 20:00
News ID: 8615
فونت
حجت الاسلام سید شفقت حسین شیرازی :
رسا نیوز ایجنسی ـ حجت الاسلام سید شفقت حسین شیرازی نے بیان کیا : آیت اللہ نمر شیخ باقر النمر کا واحد جرم یہ ہے کہ وہ اپنے خطابات اور تقریروں میں سعودی عرب کے مشرقی علاقوں کے عوام کے حقوق کی بحالی کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔
حجت الاسلام سيد شفقت شيرازي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور خارجہ امور کے سربراہ حجت الاسلام ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے سعودی عرب کے نامور شیعہ عالم دین آیت اللہ شیخ نمر باقر النمر کو سزائے موت سنائے جانے پر عالمی اداروں کی خاموشی پر شدید تنقید کی ہے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : بین الاقوامی اداروں کا یہ متضاد رویہ مغرب اور انسانی حقوق کے اداروں کی ظالمانہ اور دوغلی پالیسی کا ثبوت ہے۔

ڈاکٹر حسین شیرازی نے تاکید کرتے ہوئے کہا : آل سعود کی پولیس نے جولائی دو ہزار بارہ میں آیت اللہ نمر باقر النمر کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھا۔ آل سعود کے دربار سے وابستہ سعودی عرب کی نام نہاد عدلیہ نے تعصب اور سیاسی بنیادوں پر کئے جانے والے ایک فیصلے میں شیخ نمر باقر النمر کو سزائے موت کا حکم سنایا ہے۔

انہوں نے بیان کیا : آیت اللہ نمر شیخ باقر النمر کا واحد جرم یہ ہے کہ وہ اپنے خطابات اور تقریروں میں سعودی عرب کے مشرقی علاقوں کے عوام کے حقوق کی بحالی کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے مشرقی علاقوں کے تیس ہزار سے زیادہ شہری اس وقت جیلوں میں بند ہیں۔

مشرقی علاقوں العوامیہ اور قطیف میں ان لوگوں کی آزادی کے حق میں پرامن عوامی تحریک بھی چلائی جا رہی ہے، تاہم علاقے کے رجعت پسند عرب ممالک کا میڈیا نیز مغربی ممالک کے ذرا‏ئع ابلاغ نے اس سلسلے میں مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬