16 March 2016 - 12:20
News ID: 9175
فونت
کل کربلائے معلی میں؛
رسا نیوز ایجنسی - باب‌الحوائج حضرت ابوالفضل العباس(ع) کی نئی ضریح کی رونمائی کی تقریب کل کربلائے معلی میں منعقد کی گئی ۔
تقريب رونمائي ضريح حضرت اباالفضل العباس


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، باب‌الحوائج حضرت ابوالفضل العباس(ع) کی نئی ضریح کی رونمائی کی تقریب کل کربلائے معلی میں منعقد کی گئی جس میں حضرت ابوالفضل العباس(ع) کے متولی حجت الاسلام سید احمد صافی نے ھزاروں محبّان اہلبیت علیھم السلام کی شرکت میں تقریر کی ۔


رونمائی کی اس تقریب میں دسیوں ھزار عراقی شھریوں ، شخصیتوں ، دینی ، ثقافتی ، تعلیمی مراکز کے نمائندے ، زائرین مطهر امام حسین(ع) و حضرت عباس(ع)، روسائے قبائل اور دونوں حرم کے ذمہ داروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔  


اس تقریب میں حضرت آیت ‌الله سیستانی بھی موجود تھے جنہوں نے اپنی تقریر میں اس ضریح کے بنائے جانے پر شکریہ ادا کیا ۔


حجت الاسلام صافی نے بتایا : حضرت ابوالفضل العباس (ع) کی نئی ضریح کو یوم ولادت مولائے متقیان امام علی(ع) کے موقع پر نصب کیا جائے گا ، ہم اس ضریح کو امام زمانہ کی خدمت میں پیش کرتے ہیں ۔


واضح رہے کہ حرم باب‌الحوائج حضرت ابوالفضل العباس(ع) سے متعلق اس ضریح کو رونمائی کے بعد مشرقی کربلا کے علاقے «باب بغداد» میں موجود کارخانہ ضریح سازی میں منتقل کردیا گیا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬