24 March 2016 - 11:06
News ID: 9196
فونت
رسا نیوز ایجنسی ـ آیت الله سیستانی نے بحرین کے بزرگ و مجاہد عالم دین کی رحلت پر اس ملک کی عوام کی خدمت میں تعزیت پیش کی ۔
آيت الله سيستاني


رسا نیوز ایجنسی کے عراق رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله سید علی سیستانی نے آیت الله سید جواد الوداعی کے رحلت کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام کے ذریعہ بحرین کے مومنین کی خدمت میں تعزیت پیش کی ۔

انہوں نے اپنے اس پیغام میں آیت الله الوداعی کے رحلت پر بحرین کے علماء و بحرینی عوامی کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا : سید الوداعی نے اپنی قیمتی عمر مکتب اہل بیت علیہم السلام کے فروغ اور عوام کی خدمت کے راہ میں خرچ کر دیا ۔ 

حضرت آیت الله سیستانی نے خداوند عالم سے بحرین کے بزرگ عالم دین پر نزول رحمت و رضایت کی دعا کی ہے ۔

 واضح رہے کہ آیت الله الوداعی کئی ہفتوں سے بیماری اور بڑھاپا کی وجہ سے اسپتال میں بھڑتی تھے اور جہاں پیر کے روز عصر کے وقت تعلیم و دینی تعلیمات کے فروغ کے راہ میں سختی برداشت کرتے ہوئے اور بحرین کے عوام کی شرعی و قانونی حقوق کے مطالبہ کے راہ میں اس فانی دنیا سے 93 سال کی عمر میں حقیقی دنیا کی طرف انتقال فرما گئے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬