08 October 2014 - 13:26
News ID: 7342
فونت
مجمع علماء لبنان کے سربراہ:
رسا نیوز ایجنسی – حجت الاسلام احمد شوقی الامین نے حزب اللہ لبنان اور دھشت گرد گروہ داعش کے مابین ہونے والی جنگ کی جانب اشارہ کیا اور کہا: لبنان کی سرزمین کو داعش کا قبرستان بنا دیں گے ۔
حجت الاسلام احمد شوقي الامين


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجمع علماء لبنان کے سربراہ حجت الاسلام احمد شوقی الامین نے گذشتہ روز اپنے ارسال کردہ پیغام میں شام کے بارڈر پر حزب اللہ لبنان اور دھشت گرد گروہ داعش کے مابین ہونے والی جنگ کی جانب اشارہ کیا اور کہا : لبنان کے شھر بعلبک کے علاقہ بریٹل پر حملہ میں دھشت گردوں کی ناکامی دیگر تکفیریوں کی رسوائی کا سبب بنی ہے ۔


انہوں  نے یاد دہانی کی: دھشت گردوں نے لبنان کے علاقہ پر بارہا حملہ کیا مگر ان میں حزب اللہ اور لبنانی فوج سے ٹکرانے کی توانائی نہیں ہے ، ملت لبنان اس ملک کی سرزمین کو داعش اور تکفیری دھشت گردوں کا قبرستان بنا دے گی ۔


مجمع علماء لبنان کے سربراہ نے ملک کی بعض سیاسی سرگرمیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: بعض سیاسی پارٹیاں اور تحریکیں دشمن کے راستہ پر گامزن ہیں اور ان کے اھداف کی تکمیل میں مصروف ہیں ، لبنانی پارٹیاں دشمن کی چالبازیوں سے مکمل ہوشیار رہیں اور دشمن کی تقلید و ان کے اھداف کی تکمیل نہ کریں ۔ 


انہوں نے آخر میں وطن کی حفاظت و بقا میں جان دینے والے تمام شھیدوں کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ۔


واضح رہے کہ گذشتہ روز لبنان کے شھر بعلبک کے علاقہ بریٹل پر تکفیری دھشت گردوں اور داعش کا دھشت گردانہ حملہ ناکامی سے روبرو رہا ہے اور اس حملہ متعدد حملہ ور زخمی و جاں بحق ہوگئے ہیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬