18 December 2014 - 23:01
News ID: 7598
فونت
قائد ملت جعفریہ پاکستان :
رسا نیوز ایجنسی ـ تحریک جعفریہ پاکستان کے سربراہ نے بیان کیا : تحریک جعفریہ پر تیرہ سالہ پابندی بلا جواز تھی ہم کسی بھی فرقے کے مقدسات کی بے حرمتی برداشت نہیں کریں گے۔
قائد ملت جعفريہ پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تحریک جعفریہ پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام ساجد علی نقوی نے گذشتہ روز حسوبلیل میں ام البنین مدرسے کے افتتاح کے بعد پریس کانفرنس میں بیان کیا : آخری دہشت گرد کے خاتمہ تک چیف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کے بیان نے امید کی کرن پیدا کر دی ہے، جب کہ پنجاب حکومت تکفیری گروہ کی مکمل سرپرستی کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا : تحریک جعفریہ پر تیرہ سالہ پابندی بلا جواز تھی ہم کسی بھی فرقے کے مقدسات کی بے حرمتی برداشت نہیں کریں گے۔
تحریک جعفریہ پاکستان کے سربراہ نے کہا : چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کا بیان کہ آخری دہشت گرد کے خاتمہ تک آپریشن جاری رہے گا ایک امید کی کرن پیدا کر دی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا : ملک میں امن وامان کے صورتحال خراب کیے بغیر پر امن احتجاج کے حق میں ہیں۔ایسا احتجاج پسند نہیں جس سے ملک و قوم کے لیے مشکلات پیدا ہوں ۔

ساجد علی نقوی نے کہا : عمران خان اور حکومت کے درمیاں ملی یکجہتی کونسل ثالثی کا کردار اداکرنے کے لیے تیار ہیں۔ جرگہ میں شامل افراد پارلیمانی گروپ لیڈر کے طور پر اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔ جس کو ہم سراہتے ہیں۔

زائرین کے حوالے سے انہوں نے کہا : زائرین کو درپیش مشکلات پر ہماری گہری نظر ہے اور ہم حکومت سے توقع رکھتے ہیں کہ زائرین کے مسائل اولین ترجیح دیتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر فوراً حل کرے۔ زائرین کی مشکلات کے پیش نظر تحریک جعفریہ پاکستان تفتان بارڈر پر عارضی رہائش کیلئے انتظامات کر رہی ہے۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا : اس وقت ملک میں حکومت کو دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے اقدامات کو تیز کرنا چاہیے اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کے بیان کے بعد اس بات کی تسلی ہوئی ہے کہ ضرب عزب آپریشن میںبھی دہشت گردوں کو نشانے پر رکھا جائے گا۔

اس موقع پر صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل پنجاب حجت الاسلام مظہر عباس علوی، ڈویژنل صدر فیصل آباد مولانا اعجاز حسین مہدوی،ضلعی صدر سید مسعود الحسن ترمزی،تحصیل صدر منظر عباس  اور قیصر عباس دراج و دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬