13 April 2015 - 16:44
News ID: 8033
فونت
رسا نیوز ایجنسی - جماعت اہل حرم پاکستان نے جامعہ نعیمیہ اسلام آباد میں گذشتہ روز «خاتون جنت کانفرنس» کا انعقاد کیا ۔
خاتون جنت کانفرنس پاکستان خاتون جنت کانفرنس پاکستان خاتون جنت کانفرنس پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جماعت اہل حرم پاکستان نے جامعہ نعیمیہ اسلام آباد میں گذشتہ روز «خاتون جنت کانفرنس» کا انعقاد کیا جس میں پاکستان کی معروف شخصیتوں اور مختلف مذاھب کے علمائے کرام نے شرکت کی ۔


شیخ الحدیث مفتی گلزار احمد نعیمی نے اس کانفرنس میں یہ کہتے ہوئے کہ ہم یمن کی مسئلے پر پارلیمنٹ کے فیصلے کی تائید کرتے ہیں کہا:  تمام مسلمانوں کو مل کر چلنا چاہئے آپس میں محبت والفت پیدا کرنی چاہئے ۔


انہوں نے مزید کہا: اہل بیت و صحابہ کرام کی محافل میں تمام مسالک کو شرکت کرنی چاہئے، جناب سیدہ کونین فاطمہ سلام اللہ علھیا کی سیرت اور افکار ہم سب کیلئے مشعل راہ ہے ۔


گلزار نعیمی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اسرائیل کیخلاف قیام کرنے والے اہل حق ہیں اور جو اس کے دفاع میں بات کرے وہ خطے میں اسرائیلی مفادات کا محافظ ہیں کہا: تحفظ حرمین شریفین ریلیاں نکالنا درست ہیں تاہم اس کی آڑ میں آل سعود کا دفاع کرنا غلط ہے ، اگر حرمین شریف کے دفاع کی بات آئے تو شیعہ سنی سب سے سے پہلے دفاع کیلئے پہنچیں گے ۔ 


مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی جنرل سکریٹری حجت الاسلام محمد امین شہیدی نے متحدہ عرب امارات کی پاکستان کو دھمکی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا: ایک پیالا نما ملک کو کس نے یہ اختیار دیا ہے کہ وہ اٹھارہ کروڑ عوام کے ایٹمی ملک کو دھمکیاں دی، پاکستان ہی وہ ملک ہے جس نے امارات بنانے میں اہم کردار ادا کیا، امارت کے وزیرخارجہ کا بیان انتہائی مضحکہ خیز ہے، پارلیمنٹ کی متفقہ قرار داد عوام کی رائے کا عکاس ہے۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ یمن کے معاملے پر پاکستان کے مختلف مسالک کے علماء کرام نے عقل مندی اور یکسوئی کا جو بہترین کردار ادا کیا قابل تحسین ہے کہا: حضرت فاطمہ الزہرا جنت میں تمام مستورات کی سردار ہیں، جبکہ آپ کے بیٹے جوانان جنت کے سردار ہیں۔ آج امت کو اگر کوئی چیز متحد کرسکتی ہے تو وہ نبی پاک کی سیرت، اُن کی آل اور ان کے مقدس اصحاب کی تعلیمات ہیں۔


ملی یکجہتی کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ثاقب اکبر نےاس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے دنیا بھر مسلمان جن مشکلات کا شکار ہیں ہمیں انہیں سمجھنا ہوگا کہا: حق کو پہچاننا ہوگا اور حق کا ساتھ دینا ہوگا۔ رسول اللہ کی نشانیوں میں سے ایک نشانی آپ کی اہلبیت سے محبت ہے۔ فاطمہ تمام عالمین میں سب سے افضل ہیں۔


سنی عالم دین قار ی عبید احمد ستی نے خاتون جنت کی سیرت کو مسلمانوں کی مشترکہ میراث بتایا اور کہا: ہماری خواتین کو سیدہ فاطمہ کی سیرت اپنانی چاہئے ۔


واضح رہے کہ آخر میں جماعت اہل حرم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل میجر سہیل عالم نے کانفرنس کا مشترکہ اعلامیہ پیش کیا۔


خاتون جنت کانفرنس سے ایرانی کلچرل سنٹر کے ڈائریکٹر شہاب الدین دارائی، حیدر علوی، سبوح سید، مظہر برلاس، پروفیسر نور حسین نعیمی، پیر سید جابر حسین کاظمی، مختار احمد حبیبی ، وسیم عباس،،مفتی مشتاق نعیمی اور دیگر راہنمائوں نے خطاب کیا۔


آخر میں کانفرنس کے داعی مفتی گلزار احمد نعیمی نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬