09 January 2014 - 16:51
News ID: 6309
فونت
راجہ ناصر عباس جعفری :
رسا نیوز ایجنسی ـ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل نے کراچی حسن سکوائر دھماکے میں چوہدری اسلم اور ان کے 4 ساتھیوں کے جاں بحق ہونے پر میڈیا سیل سے جاری اپنے مذمتی بیان میں بیان کرتے ہوئے کہا : ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کے بم دھماکے میں جاں بحق ہونے کی شدید مذمت کرتے ہیں، ظالمان مائنڈ سیٹ اسلام اور پاکستان کا سب سے بڑا دشمن ہے۔
راجہ ناصر عباس جعفري


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری نے کراچی حسن سکوائر دھماکے میں چوہدری اسلم اور ان کے 4 ساتھیوں کے جاں بحق ہونے پر میڈیا سیل سے جاری اپنے مذمتی بیان میں بیان کرتے ہوئے کہا : ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کے بم دھماکے میں جاں بحق ہونے کی شدید مذمت کرتے ہیں، ظالمان مائنڈ سیٹ اسلام اور پاکستان کا سب سے بڑا دشمن ہے۔

حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری نے تاکید کرتے ہوئے وضاحت کی :  ملک میں جاری دہشت گردی اور معصوم جانوں کے ضیاع کی ذمہ دار دہشت گردوں کی سرپرست اور دہشت گردوں کیلئے ہمدردی رکھنے والی جماعتیں ہیں۔

انہوں نے بیان کیا : چوہدری اسلم پر حملے میں بھی وہی لوگ ملوث ہیں کہ جنہوں نے جی ایچ کیو پر حملہ کیا، مہران بیس پر حملہ کیا اور ملک بھر میں ہزاروں بے گناہ پاکستانیوں کا خون بہایا، مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہمارے ملک کے سیکورٹی ادارے اور سیاسی و مذہبی جماعتیں ان دہشت گردوں سے مذاکرات کاراگ الاپ رہی ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل نے نواز شریف کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ دہشت گردوں سے مذاکرات کے بجائے ان کیخلاف فوری اور بھر پور کارروائی کا اعلان کریں۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬