03 August 2014 - 12:58
News ID: 7093
فونت
سعودی عرب کے مفتی نے ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ سعودی عرب کے مفتی نے غزہ کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے احتجاج کو حرام جانا ہے ۔
شيخ عبدالعزيز آل الشيخ


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے مفتی اور سعودی عرب میں کبار العلماء کونسل کے صدر شیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے غزہ کے مظلوم و بے دفاع لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے احتجاج کو حرام اعلان کیا ہے ۔

انہوں نے کہا : بہت سے عربی و اسلامی ممالک میں غزہ پٹی کے ساکنین فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے لئے «روز غضب» کے عنوان سے مظاہرہ و احتجاج ہو رہے ہیں یہ افراتفری پیدا کرنے والے اقدامات میں شمار ہونگے جس میں کسی بھی طرح کی نیکی نہیں ہے ۔

آل الشیخ نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے کہا : افراتفری کا کوئی فائد نہیں ہے اور اس کے ساتھ کسی بھی طرح کی صلاح نہیں پائی جاتی ۔

یہ دوسرے سعودی عالم دین ہیں جنہوں نے فلسطین قوم کے ساتھ یکجہتی کے لئے احتجاج و مظاہرہ کرنے کو حرام قرار دیا ہے اور شیخ صالح اللحیدان نے بھی گذشتہ ہفتہ اس احتجاج و مظاہری کو کشیدگی ، فساد و تباہی کا پیش خیمہ جانا ہے ۔

اللحیدان نے تاکید کی ہے کہ اگر اس مظارہ میں تشدد کے حالات ہو جائیں تو لوگوں کو خدا کے ذکر سے دور کر دے گا اور ممکن ہے بغیر قصد و نیت کے تخریبی سرگرمی کا سبب بنے گا ۔

انہوں نے فلسطینی عوام کے لئے دعا کرنے کو کافی جانا ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬