08 September 2014 - 17:49
News ID: 7233
فونت
حجت الاسلام عارف حسین واحدی پاکستان :
رسا نیوز ایجنسی – شیعہ علماء کونسل پاکستان کے جنرل سکریٹری نے کراچی میں معروف شیعہ رہنما سینیٹر عباس کمیلی کے صاحبزادے علی اکبر کمیلی کی شہادت پر شدید رد عمل کا اظھار کرتے ہوئے کہا : ملک کی انتظامیہ عوام خصوصا شیعوں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام رہی ہے ۔
حجت الاسلام عارف حسين واحدي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے اپنے ارسال کردہ تعزیتی پیغام میں کراچی میں معروف شیعہ رہنما سینیٹر عباس کمیلی کے صاحبزادے علی اکبر کمیلی کی شہادت پر شدید رد عمل کا اظھار کیا اور ان کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کی ۔


انہوں نے کہا : جب تک حکمران اپنی پالیسیوں کو حقائق کی روشنی میں طے نہیں کریں گے، تب تک ایسے المناک واقعات رونما ہوتے رہیں گے۔


حجت الاسلام واحدی نے یہ کہتے ہوئے کہ سکیورٹی ادارے کراچی کی عوام باالخصوص ملت تشیع کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام نظر آرہے ہیں کہا: قانون نافذ کرنے والوں اداروں نے آج تک اس ملک میں انتہا پسندوں، فرقہ وارنہ دہشت گردی میں ملوث گروہوں کے خلاف سنجیدہ انداز میں عملی اقدامات نہیں کئے، جس کے باعث آئے روز ٹارگٹ کلنگ کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔


انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا: جب تک حکمران اپنی پالیسیوں کو حقائق کی روشنی میں طے نہیں کریں گے اور جب تک انتہا پسندی، انصاف، عدل، اور جرم و سزا کے حوالے سے اپنے خود ساختہ معیار اور پیمانے مقرر کرتے رہیں گے، تب تک پاکستان ایسے المناک اور افسوس ناک واقعات سے دوچار ہوتا رہے گا۔


ایس یو سی پاکستان کے جنرل سکریٹری نے یہ کہتے ہوئے حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ کراچی کے واقعہ کو کسی ایک تناظر یا عمومی دہشت گردی کے واقعہ کے طور پر دیکھنے کی بجائے تمام ممکنہ پہلوؤں پر غور کریں اور ملک میں جاری دہشت گردی کے واقعات کو بھی سامنے رکھ کر تحقیقات کریں، حکومت سے مطالبہ کیا: علامہ عباس کمیلی کے صاحبزادے علی اکبر کمیلی کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے تختہ دار پر لٹکایا جائے۔


انہوں نے آخر میں پسماندگان کے ساتھ اظہار ہمدردی اور مرحوم کے لئے مغفرت اور سوگواروں کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬