06 October 2014 - 14:34
News ID: 7337
فونت
رسا نیوز ایجنسی - حضرت آیت الله سیستانی نے عراقی بارڈر فورس کو خطاب میں کہا کہ وہ دھشت گرد گروہ داعش کو ملک میں گھسنے سے روکیں ۔
آيت الله سيستاني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی عراق سے رپورٹ کے مطابق، عراقی فوج کے ایک وفد نے گذشتہ روز عید الا ضحی کے موقع پر حضرت آیت الله سید علی سیستانی کے دفتر میں آپ سے ملاقات و گفتگو کی ۔


حضرت آیت الله سیستانی نے اس ملاقات میں عراقی بارڈر فورس سے خطاب میں کہا کہ وہ دھشت گرد گروہ داعش کو ملک میں گھسنے سے روکیں اور ان کی دراندازی کی بہ نسبت مکمل ہوشیار رہیں ۔ 


انہوں نے دھشت گردی کے خلاف قومی جنگ میں عراقی فوجیوں کو صبر و استقامت کی دعوت دی ۔


واضح رہے کہ ملک و بیرون ممالک کے حضرت آیت الله سیستانی کے سیکڑوں مقلدین نے آج آپ کے دفتر میں حاضری دی اور انہیں عید الاضحی کی مبارکباد پیش کی ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬