رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام عارف حسین واحدی کی وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد سے ملاقات میں ملک کی مجموعی امن وامان و سیاسی صورتحال اور زائرین کے مسائل بھی زیر بحث آئی ۔
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے وفد کے ہمراہ وفاقی وزیر پارلیمانی امورو قومی اسمبلی میں حکومتی چیف وہیپ شیخ آفتاب احمد سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی امن وامان وسیاسی صورتحال اور تفتان میں پھنسے زائرین کے مسائل بھی زیر بحث آئی۔
حجت الاسلام عارف واحدی نے تفتان میں پھنسے زائرین کا معاملہ خصوصی طور پر اٹھایا اور انکی بخیر و خوبی وطن واپسی کا مطالبہ کیا جس پر شیخ آفتاب نے فی الفور سیکرٹری داخلہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ہدایت کی کہ زائرین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور تفتان میں پھنسے زائرین کو جلد از جلد ان کے گھروں تک پہنچایا جائے ۔
شیخ آفتاب نے حجت الاسلام عارف حسین واحدی کی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وفاقی حکومت کی جانب سے یقین دلایا کہ دیگر مسائل کے ساتھ ساتھ زائرین کے مسائل بھی حل کئے جائینگے ۔