رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان لاہور کے ایک بزرگ و مشہور عالم دین حجت الاسلام شیخ نواز عرفانی کو نامعلوم افراد نے گولی مار کر شہید کر دیا اور وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ۔
پارا چنار کی مرکزی مسجد کے خطیب معروف عالم دین حجت الاسلام شیخ نواز عرفانی پر وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ای الیون میں ان کی رہائشگاہ کے قریب فائرنگ کی گئی جس کی وجہ سے ان کی شہادت واقع ہو گئی ، ان کا جسد خاکی پوسٹ مارٹم کیلئے پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
مجلس وحدت مسلمین نے اس حادثہ کے رد عمل میں بیان کہا ہے : قاتلوں کو 12 گھنٹے میں گرفتار نہ کیا گیا تو ملک گیر احتجاج کریں گے ۔
مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام ناصر عباس نے شیخ نواز کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا : ایک عالم دین کو ملک کے دارالحکومت میں دہشتگردوں نے گولیوں کا نشانہ بنایا جو حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قاتلوں کو 12 گھنٹے میں گرفتار نہ کیا گیا تو پورے ملک میں احتجاج کریں گے۔
وہیں اس ملک کی دوسری شیعہ جماعت شیعہ علماء کونسل نے بھی قاتلوں کی گرفتاری کا شدید طور سے مطالبہ کیا ہے ۔
شیعہ علماء کونسل کے سربراہ حجت الاسلام ساجد علی نقوی نے شہید حجت الاسلام نواز عرفانی کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور لواحقین کو صبر کی تلقین کی۔
انہوں نے حجت الاسلام نواز عرفانی کی شہادت کو مسلمانوں کو آپس میں دست و گریباں کرنے کی سازش قرار دیا اور امت کو اتحاد و وحدت کو قائم رکھنے کی اپیل کی۔