27 November 2014 - 11:09
News ID: 7525
فونت
عوامی تحریک اور سنی اتحاد کونسل نے ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ اور سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین نے مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء و ممتاز عالم دین حجت الاسلام نواز عرفانی کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔
حجت الاسلام شيخ نواز عرفاني
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری اور سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء و ممتاز عالم دین حجت الاسلام نواز عرفانی کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔
طاہرالقادری نے کہا : ہم اس دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہیں اور سوال کرتے ہیں وفاقی دارالحکومت میں ایک رہنما کا قتل اور پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو پتہ تک نہ چل سکے، یہ کیسے ممکن ہے۔
انہوں نے حکومت سے سوال کیا : حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کہاں ہیں،؟ آج عوام اور علماء محفوظ نہیں، دہشتگرد آزاد پھر رہے ہیں۔
انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کی قیادت سے اظہار تعزیت کی ہے۔
سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین حامد رضا نے بھی حجت الاسلام شیخ نواز عرفانی کے قتل کی مذمت کی ہے۔
انہوں نے کہا : ملک میں داعش کیلئے راہیں ہموار کی جا رہی ہیں، چند روز قبل کالعدم جماعتوں پر سے پابندی اٹھانا ثابت کرتا ہے کہ ملک کو جان بوجھ کر دہشتگردی اور فرقہ واریت کی بھینٹ چڑھایا جا رہا ہے۔
پاکستان عوامی تحریک کے صدر ڈاکٹر رحیق عباسی نے بھی واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬