10 January 2015 - 22:34
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 7674
فونت
حجت الاسلام عارف حسین واحدی:
رسا نیوز ایجنسی – شیعہ علماء کونسل پاکستان کے جنرل سکریٹری نے محفل میلاد مصطفٰی (ص) پر حالیہ حملے کو اتحاد اُمت پر حملہ جانا اور کہا: تکفیری دہشتگردوں سے مذاکرات تو درکنار، ہمیں ان کے ساتھ بیٹھنا بھی گوارا نہیں ۔
حجت الاسلام عارف حسين واحدي haram

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے اسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب میں راولپنڈی میں محفل میلاد مصطفٰی (ص) پر ہونے والے حالیہ حملے کی شدید مذ٘مت کی ۔


انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اس ملک میں فرقہ واریت نہیں دہشتگردی ہے اور چند تکفیری گروہ دہشتگردی میں ملوث ہیں کہا: قائد محترم نے ہمیشہ دہشتگردوں کے خاتمہ کی بات کی ہے۔ 


ایس یو سی پاکستان کے مرکزی جنرل سکریٹری نے یہ کہتے ہوئے کہ راولپنڈی میں محفل میلاد مصطفٰی پر حملہ اتحاد اُمت پر حملہ ہے کہا: میلاد مصطفی پر حملہ آور دہشتگردوں اور انکے پشت پناہوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔


انہوں نے پریس کانفرنس میں شریک صحافیوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: آپ اپنے قیمتی وقت سے فرصت نکال کر ہماری گزارشات سننے کے لئے یہاں تشریف لائے ہیں۔ آپ کو یہاں زحمت دینے کا مقصد ایک انتہائی اہم موضوع پر بات کرنا مقصود ہے۔


حجت الاسلام واحدی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ میں سب سے پہلے آپ کی توجہ کل کے واقعہ کی طرف دلانا چاہتا ہوں، جس میں امام بارگاہ ابومحمد رضوی چٹیاں ہٹیاں کے بانیان کے گھر میں منعقدہ محفل میلاد میں خودکش بم دھماکہ کے نتیجہ میں 8 افراد شہید اور درجنوں افراد شدید زخمی ہوئے، ہم اس دہشتگردانہ واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں کہا: اس المناک سانحہ پر شیعہ علماء کونسل پاکستان نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ ایک طرف تو حکومت کی جانب سے دہشت گردی کو روکنے کے بلند بانگ دعوے کئے جا رہے ہیں جبکہ دوسری طرف دہشت گرد پوری آزادی اور ڈھٹائی سے جب اور جہاں چاہتے ہیں کارروائیاں کرتے ہیں، لیکن قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام نظر آتے ہیں، محفل میلاد مصطفٰی(ص) پر حملہ اتحاد اُمت پر حملہ ہے۔ میلاد مصطفٰی(ص) پر حملہ آور دہشتگردوں اور ان کے پشت پناہوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔


انہوں ںے یہ کہتے ہوئے کہ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ اس ملک میں سب سے زیادہ دہشت گردی کا شکار ملت جعفریہ ہوئی ہے، اور قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی نے ہمیشہ صبر کا درس دیا اور قوم کو اپنی تقاریر کے ذریعے اتحاد امت کا عملی پیغام پہنچایا، اس ملک میں فرقہ واریت نہیں دہشتگردی ہے اور چند تکفیری گروہ دہشتگردی میں ملوث ہیں کہا: قائد محترم نے ہمیشہ دہشتگردوں کے خاتمہ کی بات کی ہے۔ دہشتگردوں کے خاتمہ تک ملک میں حقیقی معنوں میں امن و امان قائم نہیں ہوسکتا۔ قانون نافذ کرنے اور امن و امان قائم رکھنے کے ذمہ دار اداروں کو دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے مخلصانہ کوششیں کرنا ہونگی۔ جدید معلومات کو سامنے رکھتے ہوئے انٹیلی جنس اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ملک دشمن عناصر اور دہشتگردوں کیخلاف سخت کارروائی کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، بلاتفریق تمام مجبوریوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ملک کو کمزور کرنے والے بے گناہ عوام کے قاتلوں اور دہشتگردوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے اور انہیں سخت سزا دی جائے۔


حجت الاسلام واحدی نے گذشتہ روز ایک قومی اخبار میں بغیر تحقیق کے اکرام الحق کی پھانسی کے حوالہ سے شائع ہونے والی خبر کہ پھانسی کا التوا دو جماعتوں کے مابین کسی ڈیل کا نتیجہ ہے کہا کہ ہم اس امر کی تردید کرتے ہوئے بارہا یہ واضح کر چکے ہیں کہ تکفیری دہشتگردوں سے بات چیت تو درکنار، ہمیں ان کے ساتھ بیٹھنا بھی گوارا نہیں کہا: اس سلسلے میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور اس طرح کی خبروں کی اشاعت یا چلانے سے قبل ضرور استفسار کرکے تصدیق کی جائے، یہی صحافتی اصولوں اور اقدار کا تقاضا بھی ہے۔


انہوں ںے ضروری وضاحت کرتے ہوئے کہا: ہم یہ بات بھی واضح کرتے ہیں کہ تحریک جعفریہ پاکستان کا دامن اس قسم کی آلائشوں سے ہمیشہ پاک رہا ہے اور صرف توازن کی پالیسی کے تحت ہمیں تکفیریوں اور دہشت گردوں کے ساتھ بریکٹ کیا جاتا رہا ہے، تحریک جعفریہ پاکستان کے حوالے سے کوئی مجرم جیل میں نہیں ہے، ہمارا ہمیشہ سے دوٹوک اور واضح موقف رہا ہے کہ ملک میں اسی وقت صحیح معنوں میں امن قائم کیا جاسکتا ہے، جب معصوم انسانی جانوں کے قاتلوں، انکے سرپرستوں اور سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ ہم نے ہمیشہ اتحاد امت و استحکام پاکستان کیلئے کوششیں کی ہیں کہ جو ملک و قوم کے سامنے ہیں، اور ملت جعفریہ کو اسی جرم میں ٹارگٹڈ کیا جاتا رہا ہے، تاہم ملت جعفریہ آج بھی قائد ملت جعفریہ پاکستان اور داعی اتحاد بین المسلمین حجت الاسلام والمسلمین سید ساجد علی نقوی کے بتائے ہوئے راستے پر کاربند رہتے ہوئے ملک و قوم کے استحکام اور اتحاد و اتفاق کے لئے آئندہ بھی کسی مشکل کو خاطر میں لائے بغیر امن کے مشن کو جاری و ساری رکھنے کے لئے پرعزم ہے۔
 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬