01 March 2015 - 07:01
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 7859
فونت
جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان :
رسا نیوز ایجنسی ـ ترجمان جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان نے اعلان کیا ہے : مرکزی آرگنائزر سیدہ سدرہ نقوی نے کراچی میں خواہر اسماء زھراء زیدی کو کراچی کی ڈویژنل آرگنائزر نامزد کیا ہے ۔
جعفريہ اسٹوڈنٹس آرگنائزيشن


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان شجیعہ زھراء علوی نے اعلان کیا ہے : مرکزی آرگنائزر سیدہ سدرہ نقوی  نے کراچی میں خواہر اسماء زھراء زیدی کو کراچی کی ڈویژنل آرگنائزر نامزد کیا ہے اور وہ اپنے ڈیویژن کے تمام امور کو انجام دے نگی ۔

انھوں نے طالبات تنظیم کی پر جوش سرگرمی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات تنظیم سازی کے مراحل تیزی سے طے کر رہی ہے اور خواہران ملت کی تربیت و کرداری سازی کے لئے کوشاں ہے ۔

ترجمان جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : اسی لئے جے ایس او طالبات پاکستان قائد ملت جعفریہ پاکستان کی خصوصی ہدایات کے مطابق اپریل میں ماہ تربیت منانے جا رہی ہے جس میں ملک بھر میں تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا ۔

اس موقع پہ مرکزی سرپرست سیدہ سدرہ نقوی نے کہا : ایسی خواہران جو ملت کے لئے درد  رکھتی ہیں اور خواہران ملت کی کردار سازی میں معاونت کرنا چاہتی ہیں وہ ہم سے رابطہ کریں ہم انشاء اللہ انکو موقع دیں گے اور قائد ملت جعفریہ حجت الاسلام ساجد علی نقوی حفظہ اللہ کی عظیم قیادت کے زیر سایہ  الٰہی تنظیم جے ایس او پاکستان طالبات کی خدمت کریں گی۔
 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬