رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام محمد امین شہیدی نے کہا : قائد شہید کی شہادت کی وجہ ان کا پیغام بیداری تھا۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : بیداری امت کیلئے قائد شہید نے جس راستے کا انتخاب کیا تھا، وہ شہادت پر ہی انسان کو فائز کرتا ہے، جو قوتیں استدال اور دلیل سے عاری ہوجاتی ہیں تو وہ ایسی شخصیت کو خطرہ محسوس کرتے ہوئے راستے سے ہٹا دیتی ہیں۔
اسلام آباد میں قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی 27ویں برسی کی مناسبت سے ’’بیداری امت کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے بیان کیا : شہید عارف حسین الحسینی پاکستان کے غیور عوام کو حقیقی پیغام کے ذریعے بیدار کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا : ریاست نے جان بوجھ کر قاتل پالے، جس کے باعث پاکستان کو آج یہ دن دیکھنے پڑ رہے ہیں، ہزاروں افراد کی شہادت کی وجہ انہی قاتلوں کو پالنا بنی ہے۔
حجت الاسلام شہیدی نے تاکید کی : عراق، شام اور تیونس سمیت دیگر ممالک میں تکفریت کو جان بوجھ کر پروان چڑھایا گیا۔ عالمی اسکتبار نے مسلمانوں کے وسائل پر قبضے کیلئے لاکھوں لوگ شہید کر دیئے۔ جہادیوں کو مسلمانوں کیخلاف الجھایا گیا اور انہیں استعمال کیا گیا، انہیں پتہ ہی نہیں چلا کہ وہ استعمال ہوگئے۔
انہوں نے بیان کیا : شہید علامہ عارف کا پیغام ظالموں کیخلاف قیام تھا، یہی وجہ بنی کہ ہمارے محبوب قائد کو ہم سے چھین لیا گیا، ان کی فکر اور افکار پر عمل کرکے ہی ہم پاکستان اور ملت مظلوم کے حالات بدل سکتے ہیں۔