25 October 2015 - 16:40
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 8602
فونت
حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری :
رسا نیوز ایجنسی ـ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ نے کہا : سندھ حکومت کی بد انتظامی کی وجہ سے آج دہشت گردوں کو اس خونی کھیل کو کھیلنے کا موقع ملا، ملک بھر میں نیشنل ایکشن پلان کو دہشت گرد مخالف قوتوں کیخلاف حکمران استعمال کر رہے ہیں۔
حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفري


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری نے جیکب آباد میں نہتے عزاداران نواسہ رسول صلی اللہ علیہ و الہ وسلم پر درندہ صف دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کے خلاف جی نائن امام بارگاہ میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا : یزیدی پیروکاروں نے ایک بار پھر سندھ کی سرزمین کو خاک و خون میں نہلا کر اپنی سفاکیت اور بربریت کا ثبوت دیا ہے ۔

انہوں نے بیان کیا : ہم اعلان کرتے ہیں کہ ہم ان دہشت گردوں کو شکست دینگے اور ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملاکر دم لیں گے ، ہم ان کے اس بزدلانہ کاروائیوں سے مرعوب ہونے والے نہیں عزاداران امام مظلوم عاشور کے دن گھروں سے نکلیں دہشت گردوں کے ناپاک ارادوں کو خاک مین ملا دیں ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ نے بیان کیا : ہمیں نہایت افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ وفاق، چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان کے حکمران دہشت گردوں پر قابو پانے کے بجائے ان کی توجہ عزاداران اور عزاداری سید شہداء کو محدو کرنے پر مرکوز ہیں، حکومت اور انتظامیہ دہشت گردوں کو پکڑنے کے بجائے بے جان لاوڈسپیکرز کو پکڑ کر بند کرنے میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا : سندھ حکومت کی بد انتظامی کی وجہ سے آج دہشت گردوں کو اس خونی کھیل کو کھیلنے کا موقع ملا، ملک بھر میں نیشنل ایکشن پلان کو دہشت گرد مخالف قوتوں کیخلاف حکمران استعمال کر رہے ہیں، جیکب آباد میں شہداء کے وارثین اور عزاداروں پر پولیس گردی ریاستی دہشت گردی اور ایک سوچی سمجھی سازش کا حصہ ہے ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ نے وضاحت کی : سندھ کے ضعیف العمر اور نااہل وزیر اعلیٰ اور انتظامیہ اس واقعے کے ذمہ دار ہیں، ہسپتالوں میں زخمیوں کو بروقت علاج معالجہ کے سہولیات نہ ملنے کے سبب شہادتوں میں اضافہ ہوا، موجودہ حکمران ملک سے دہشت گردی کے خاتمے میں مخلص نہیں، انشااللہ ہمارے ان پاکیزہ شہیدوں کے لہو کو ہم رائیگاں نہیں جانے دینگے، سانحہ شکار پور کے دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جاتا تو آج یہ دن دیکھنا نہ پڑتا ۔

انہوں نے کہا : سندھ حکومت نے سانحہ شکارپور کے شہدا کے لواحقین کو بھی دھوکا دیا، پیپلز پارٹی پر تکفیری قابض ہو چکے ہیں، ان کے مفادات اب دہشت گردوں سے وابسطہ ہیں، اس حکومت کے ہوتے ہوئے ہمارے شہداء کے قاتلوں کو منطقی انجام تک پہنچانا ناممکن ہے ۔

حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری نے بیان کیا : سندھ میں ہمارے ہزاروں شہداء کے قاتل اب بھی آزاد  دندھاناتے پھر رہے ہیں، نام نہاد سیاسی مافیا آپریشن ضرب عضب کو متنازعہ بنانے کی کو شش کر رہا ہے، لیکن ہم ان سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔
 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬