16 November 2015 - 12:59
News ID: 8704
فونت
جے ایس او پاکستان :
رسا نیوز ایجنسی - جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن راولپنڈی پاکستان نے تاکید کی : طلباء اپنی تعلیم کے ساتھ تربیت پر بھی توجہ دیں ۔
عبداللہ رضا جے ايس او پاکستان جے ايس او پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ڈویژن پاکستان کے صدر عبداللہ رضا نے چکوال کا دورہ کیا اور تنظیمی دوستوں سے ملاقات کی اور کہا کہ طلباء تنظیموں کے مقابلے کا میدان تعلیمی میدان ہونا چاہیے ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے گزشتہ کچھ عرصے سے تنظیموں اور بالخصوص طلباء تنظیموں کے مفہوم اور مقاصد کو بدل دیا گیا ہے  اور طلباء تنظیموں کو مختلف لوگ اپنے ذاتی اور سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں کہا: جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا روز اول سے یہی مقصد رہا ہے کہ طلباء کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی تربیت پر بھی توجہ دی جائے ۔ اس مقصد کے لیے قائد ملت اسلامیہ علامہ سید ساجد علی نقوی دام ظلہ العالی کی زیر سرپرستی اپنے اس ہدف کے حصول کے لیے کوشاں ہے ۔اس سلسلے میں ہم نے راولپنڈی ڈویژن میں تعلیمی پالیسی بھی ترتیب دی ہے ۔ نہ صرف تعلیم جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت پر بھی توجہ دے رہی ہے ۔


عبد اللہ رضا نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ راولپنڈی ڈویژن میں ہر یونٹ میں تجلیات علم گروپ کے نام سے تربیتی پروگرام شروع کیا جا رہا ہے جس میں خالصتاً طلباء کی تربیت کے لیے شیڈول ترتیب دیا گیا ہے کہا: ان پروگراموں میں تفسیر قرآن، نہج البلاغہ، توضیح المسائل اور حالات حاضر پر گفتگو کی جائے گی ۔ اور اب وہ وقت دور نہیں ہے کہ جب جے ایس او پاکستان تربیت یافتہ افراد معاشرہ کے سپرد کرے گی ۔


جے ایس او راولپنڈی پاکستان کے ڈویژنل صدر نے اس موقع پر برادر حسنین کو جے ایس او پاکستان ضلع چکوال کا آرگنائزر نامزد کرتے ہوئے ان کو ہدایت کی کہ وہ ضلع بھر میں تربیتی پروگراموں کو یقینی بنائیں اور تمام طلباء کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت پر توجہ دیں۔


اس موقع پرسابق صدر جے ایس او چکوال برادر منتظر مہدی ، برادر علی ارسلان، برادر زین عباس اورجے ایس او پاکستان چکوال کے صدر برادر سرفراز حسین بھی موجود تھے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬