27 March 2016 - 23:55
News ID: 9199
فونت
بشار اسد :
رسا نیوز ایجنسی ـ شام کے صدر بشار اسد نے کہا ہے کہ شام میں رجب طیب اردوغان کی فوج تکفیری دہشت گردوں کے ساتھ مل کے جنگ کر رہی ہے۔
بشار اسد


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار اسد نے اپنے ایک گفت و گو میں کہا : شام میں رجب طیب اردوغان کی فوج تکفیری دہشت گردوں کے ساتھ مل کے جنگ کر رہی ہے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : آج اردوغان اور سعودی عرب کے خلاف جنگ دراصل دہشت گردی کے خلاف جنگ ہے۔ ترک فوج شام میں تکفیری دہشت گردوں کے ساتھ مل کے جنگ کر رہی ہے جو درحقیقت ترکی بھی نہیں ہے بلکہ اردوغان کی فوج ہے۔

صدر بشار اسد نے تاکید کی : ترک صدر نے دہشت گردوں کو ترکی کے اندر ٹینکوں کے ساتھ نقل و حرکت کی اجازت دے رکھی ہے۔ اردغان داعش کا چرایا ہوا تیل فروخت کرتے ہیں۔ جب شام کے فوجی دہشت گردوں کے قریب پہنچنے لگتے ہیں تو ترک فوج دہشت گردوں کی مدد کو آ جاتی ہے اور شام کے فوجیوں پر گولہ باری شروع کر دیتی ہے۔

انہوں نے وضاحت کی :  شام میں جںگ میں مصروف دہشت گردوں کو شکست دے کر شام کے لئے اردوغان کی منصوبہ بندی کو خاک میں ملایا جا رہا ہے۔

بشار اسد نے کہا : جب ہم شام میں دہشت گردوں پر حملہ کرتے ہیں تو یہ اردوغان کی شکست پر منتج ہوتا ہے۔ ترکی کے عوام شام کے مخالف نہیں ہیں۔ اگر ترک صدر شام میں مداخلت بند کر دیں تو ترکی اور شام کے تعلقات اچھے ہو سکتے ہیں۔

شام کے صدر نے بیان کیا : ترکی اور سعودی عرب شام میں دہشت گردوں کی جنگ کے شروع میں ہی تمام ممنوعہ حدود سے تجاوز کر چکے ہیں۔ ترکی اور سعودی حکومت کی جانب سے دہشت گردوں کی حمایت اور انہیں اسلحے اور جںگی وسائل فراہم کرنا کھلی جارحیت ہے ۔ سعودی عرب، قطر اور ترکی کے ذریعے دہشت گردوں کی مالی حمایت اور مدد کی جاتی ہے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬