03 May 2015 - 14:57
News ID: 8096
فونت
حجت الاسلام امین شہیدی :
رسا نیوز ایجنسی ـ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا : دشمن پاکستان کو مختلف مسائل میں الجھا کر دراصل اپنے مذموم مقاصد کا حصول چاہتا ہے۔
حجت الاسلام امين شہيدي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام امین شہیدی نے لاہور پریس کلب میں مجاہد ملت حجت الاسلام عبدالستار نیازی کی برسی کی مناسبت سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا : دشمن پاکستان کو مختلف مسائل میں الجھا کر دراصل اپنے مذموم مقاصد کا حصول چاہتا ہے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : پاکستان کو پرائی جنگ میں دھکیل کر دہشت گردی کے خلاف جنگ سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما نے تاکید کرتے ہوئے کہا : حجاز مقدس کو کوئی خطرہ نہیں، البتہ بادشاہت کو لاحق خطرات خاندانی ہیں، یمن سے زیادہ خطرہ بادشاہوں کو اپنے عزیزوں سے ہے، جو بغاوت کے لئے کمر کس چکے ہیں۔

انہوں نے کہا : پاکستان کے اہلسنت اور اہل تشیع متحد ہیں، وہ کسی بھی سازش کا حصہ بننے کو تیار نہیں، پاکستان اس وقت دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن جنگ میں مصروف ہے، ایسے میں پاک فوج کو پرائی آگ میں دھکیلنے کی صدائیں دینے والی کالعدم جماعتیں دراصل دہشت گردی کے خلاف جنگ کو متاثر کرنا چاہتی ہیں۔

پاکستان کے مشہور عالم دین نے : افواج پاکستان اس ملک کی بقا کی ضامن ہیں، یمن میں جاری جارحیت سے اتحادی ممالک پیچھے ہٹنا شروع ہوگئے ہیں، یمن حملے کا پلان امریکہ اور اسرائیل کا ہے اور اس جنگ کو امریکیوں اور صیہونیوں کی بھرپور حمایت و تائید حاصل ہے۔

حجت الاسلام امین شہیدی نے دشمنوں کی طرف سے ہو رہی سازش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی : مسلم امہ دشمن کی چال کو سمجھے اور اسلام کو درپیش مشکلات کا مل کر مقابلہ کرے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬